ETV Bharat / sitara

عرفان خان کا مداحوں کے لیے آخری پیغام

عرفان خان نے آج ممبئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ انہوں نے اس سفر کے ختم ہونے سے پہلے اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا تھا کیونکہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ فلم انگریزی میڈیم کے پروموشن کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

عرفان خان کا مداحوں کے لیے آخری پیغام
عرفان خان کا مداحوں کے لیے آخری پیغام
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 8:48 PM IST

'زندگی کھل کر جیو اور مشکل وقت کو ہنس کر پار کرو'یہ عرفان خان کا اپنے مداحوں کے لیے آخری پیغام تھا۔

مشہور اداکار اور فن کار نے بدھ کے روز مممبئی کے ایک اسپتال میں 53 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے خصوصی پیغام ریکارڈ کیا تھا کیونکہ وہ اپنی خراب طبیعت خراب کی وجہ سے فلم کی پروموشنز کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔

عرفان نے ویڈیو کے شروع میں کہ 'ہلیو بھائی اور بہنو، میں عرفان ہوں،آج میں آپ کے ساتھ ہوں لیکن آپ کے ساتھ نہیں بھی ہوں'۔

عرفان نے کہا کہ انگریزی میڈیم فلم ان کے لئے ایک خاص فلم ہے اور وہ اس فلم کی تشہیر اسی پیار اور محنت سے کرنا چاہتے ہیں جتنی پیار اور محنت سے اس فلم کو فلمایا گیا ہے۔

انہوں نے ہومی اداجانیا کی ہدایتکاری میں بنی فلم کے بارے میں کہا کہ اس فلم کو فلمانے کے دوران ان کا نیورواینڈوکرائن ٹیومر کا علاج چل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں مثبت خیالات رکھنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا ہے اور ہم نے اسی مثبت خیالات کے ساتھ اس فلم کو بنایا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم آپ کو کچھ سیکھائے گی، آپ کو ہنسائے گی، رولائے گی بھی۔فلم کے ٹریلر سے لطف اٹھائیں، ایک دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آئیں اور ہاں میرا انتظار کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.