ETV Bharat / sitara

ریا، شووک کی ضمانت کی عرضی خارج

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 12:34 PM IST

Updated : Sep 11, 2020, 2:08 PM IST

ممبئی کی خصوصی عدالت نے آج فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں گرفتار ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

ریا، شووک کی ضمانت کی درخواست خارج
ریا، شووک کی ضمانت کی درخواست خارج

ممبئی کی خصوصی عدالت نے فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں انسداد منشیات اسکواڈ (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کی گئی ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شوویک چکرورتی کو 9 ستمبر تک پولیس تحویل میں دیے جانے کا حکم جاری کیا تھا جس پر آج ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا ہے ۔

انسداد منشیات اسکواڈ (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیے گئے دونوں ملزمین کو آج سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیے گئے

واضح رہے کہ عدالت میں این سی بی کی جانب سے ملزمین کو ان کی تحویل میں دیے جانے کی درخواست پیش کی گئی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ملزمین کو حراست میں رکھ کر ان سے پوچھ گچھ کرنا ضروری ہے، لہذا انھیں تحویل میں دیا جائے۔

انسداد منشیات سکواڈ کی جانب سے عدالت کو مزید بتایا گیا کہ ان سارے ملزمین کے ایک دوسرے سے گہرے تعلقات ہیں۔

ریا، شووک کی ضمانت کی عرضی خارج

اس دوران ملزمین کے دفاعی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکلین کو اس معاملے میں جھوٹے اور بے بنیاد طور پر پھنسایا گیا ہے۔ نیز ملزمین کے قبضہ سے کوئی ممنوعہ اشیاء برآمد نہیں ہوئی تھیں، لہذا انھیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

سُشانت سنگھ راجپوت کے والد ڈاکٹر کے کے سنگھ نے ڈاکٹر سوجین واکر کے کے خلاف میڈیکل کونسل میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ ڈاکٹر سوجین واکر سُشانت کے معالج تھے۔

انہوں نے سُشانت کی ذہنی بیماری کے سلسلے میں بیان دیا تھا اور اداکار کو یہ بھی بتایا ہے کہ انھیں بائپولر خرابی کی شکایت ہے۔

اس طرح اب تک اینٹی نارکوٹکس سکواڈ (این سی بی) نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی ہلاکت کے سلسلے میں اب تک چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

این سی بی نے دعوی کیا تھا کہ ان کی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی کے بھائی شووک کے منشیات فروشوں اور ڈیلروں سے تعلقات تھے۔

Last Updated : Sep 11, 2020, 2:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.