ETV Bharat / sitara

پدمنی کولہاپوری کے بیٹے کی شادی میں بالی ووڈ کے ستاروں کی شرکت - بالی ووڈ کے مشہور اسٹارز شریک

فلم اداکارہ پدمنی کولہا پوری اور ٹیٹو شرما کے بیٹے پریانک شرما، جمعرات کو کریم مورانی کی چھوٹی بیٹی شازا مورانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

پدمنی کولہاپوری کے بیٹے کی شادی میں بالی ووڈ کے مشہور اسٹارز شریک

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 9:58 AM IST

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ پدمنی کولہاپوری کے بیٹے پریانک شرما نے جمعرات کے روز پروڈیوسر کریم مورانی کی بیٹی شازا کے ساتھ شادی کرلی۔

پدمنی کولہاپوری کے بیٹے کی شادی

اس جوڑے نے صبح عدالت میں شادی کی اور بعد میں ممبئی میں مورانی ہاوس میں شاندار پارٹی منعقد کی جس میں ان کے دوستوں اور کنبہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس تقریب میں اداکارہ شردھا کپور کے علاوہ انل کپور، بونی کپور، سنی دیول ، بھاگیہ شری، جوہی چاولہ جیسے بالی ووڈ کے دیگر اسٹارز بھی شریک تھے۔

پریانک سفید کُرتے میں خوبصورت نظر آرہے تھے جس کے اوپر زرد رنگ کی جیکٹ تھی اور سفید پاجامہ جبکہ شازا سنہری ساڑی میں خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی شادی کی خبروں کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ہی خبریں آئی تھیں کہ شردھا جلد ہی شادی کرنے جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.