ETV Bharat / sitara

آیوشمان کھرانہ نے شیئر کیا فلم 'انیک' کا فرسٹ لک - آیوشمان کھرانہ کی آئندہ فلم

آیوشمان کھرانہ اور انوبھو سنہا ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔ 'آرٹیکل 15' کی کامیابی کے بعد آیوشمان اور انوبھو کی یہ جوڑی فلم 'انیک' لے کر آرہی ہے۔ آیوشمان نے فلم میں اپنا فرسٹ لک اور کردار کا نام شیئر کیا ہے۔

آیوشمان کھرانہ نے شیئر کیا فلم 'انیک' کا فرسٹ لک

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 4:48 PM IST

اداکار آیوشمان کھرانہ نے انوبھو سنہا کے ساتھ اپنی نئی فلم 'انیک' کا اعلان کردیا ہے۔ اداکار نے اپنا فرسٹ لک بھی شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ اس وقت نارتھ ایسٹ میں چل رہی ہے۔ یہ ایک ایکشن تھرلر ہے۔ سال 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم 'آرٹیکل 15' کے بعد دوسری بار آیوشمان اور انوبھو کی جوڑی ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔

آیوشمان کھرانہ نے فلم سے اپنی اور انوبھو سنہا کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'انوبھو سنہا کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں، انیک۔ فلم سے میرا جوشوا کا لک'۔

واضح رہے کہ آیوشمان نے حال ہی میں اپنی آئندہ فلم 'چندی گڑھ کرے عاشقی' کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ 'ڈاکٹر جی' نام کا ایک کامیڈی ڈرامہ بھی نظر آنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.