ETV Bharat / sitara

'کامیابی کی ضمانت کوئی نہیں دے سکتا'

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ کامیابی کی ضمانت کوئی نہیں دےسکتا اور کامیابی کو دل سے نہیں لگانا چاہئے۔

' کامیابی ضمانت کوئی نہیں دے سکتا'
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 11:02 PM IST

قطرینہ نے سنہ 2003 میں ریلیز ہوئی فلم بوم سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔انہیں فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے 16سال ہوچکے ہیں۔اپنے اس لمبے کریئر میں انہوں نے ہر طرح کی فلمیں کی ہیں اور اسی طرح کامیاب اور ناکامی دونوں کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا'کامیابی کی ضمانت کوئی بھی نہیں دے سکتا ہے۔میرا خیال ہے کہ کامیابی کو اپنے سر پر نہ چڑھنے دیں اور اسے دل سے بھی نہ لگائیں۔'

قطرینہ نے اپنے اب تک کے کریئر کو خوبصورت بتایا۔قطرینہ نے کہا' یہ ایک شاندار سفر رہاہے،بہت زیادہ مشکل محنت ،لیکن شائقین سے ڈھیر سارا پیار بھی۔میں ماضی کے بارے میں سوچنے کے بجائے آگے دیکھنا زیادہ پسند کرتی ہوں اور یقین کرتی ہوں کہ ابھی بھی نمبر 1 ہونا باقی ہے۔مجھے میلوں کا راستہ طے کرنا ہے۔کئی طرح کے کرداروں کو ادا کرنے کی کوشش اور بہتر بننے اور ہر فلم کے ساتھ سخت محنت کرنے کا ارادہ ہے۔'

آج قطرینہ کی سال گرہ ہے ۔اس سال ان کی سپرہٹ فلم بھارت ریلیز ہوئی ہے اور وہ روہت شیٹی کی فلم سوریہ ونشی میں اکشے کمار کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.