ETV Bharat / sitara

Arnold Schwarzenegger's Video Message To Russians: ہالی ووڈ اداکار آرنالڈ شوارزنیگر نے پوتن سے کہا 'جنگ روکو' - آرنالڈ شوارزنیگر کی پوتن سے جنگ روکنے کی اپیل

ہالی ووڈ اداکار آرنالڈ شوارزنیگر یوکرین کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر روسی عوام کے نام ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ نو منٹ کے طویل ویڈیو میں ٹرمینیٹر اداکار نے روس کے لوگوں سے خطاب کیا اور ان کے سامنے سے جنگ کی حقیقت سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ روسی شہریوں کو جنگ کی سچائی سے دور رکھا گیا ہے۔ Arnold Schwarzenegger's Video Message To Russians

ہالی ووڈ اداکار آرنالڈ شوارزنیگر کا روسی عوام سے خطاب

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 1:03 PM IST

مشہور ہالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر آرنالڈ شوارزینگر نے روس یوکرین جنگ پر روسی شہریوں کو خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں آرنالڈ شوارزنیگر نے جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے یوکرین میں "بے معنی" جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی اور اس تنازعہ کے خلاف احتجاج کرنے والے روسی شہریوں کو اپنا ' نیا ہیرو بتایا۔Arnold Schwarzenegger's Video Message To Russians

آرنالڈ شوارزنیگر نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر روس کے عوام اور روسی فوجیوں کے نام ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'یوکرین نے یہ جنگ شروع نہیں کی تھی'۔ اس ویڈیو میں اداکار نے روسی شہریوں کے تئیں اپنی محبت و خلوص کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وہ روس کے لوگوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آرنالڈ نےلکھا کہ ' مجھے روسی لوگوں سے محبت ہے۔ اس لیے مجھے آپ کو سچ سے آگاہ کرانا ہوگا'۔ ویڈیو کی شروعات میں آرنالڈ نے روسی شہریوں اور یوکرین میں جنگ لڑ رہے روسی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' میں آپ لوگوں سے آج بات اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ دنیا میں کچھ چیزیں ایسی ہورہی ہیں جس کی سچائی کو آپ سے چھپایا جا رہا ہے، لیکن ان خوفناک چیزوں کے بارے میں آپ کو جاننا چاہیے'۔

سابق باڈی بلڈنگ چیمپئن، جس کی فلم "ریڈ ہیٹ" ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں فلمائی جانے والی پہلی امریکی فلم تھی، نے روسی عوام کے لیے اپنے پیار کو ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ روس کے ویٹ لفٹر یوری ولاسوو کو اپنا ہیرو مانتے ہیں اور انہوں نے ان سے 14 سال کی عمر میں ملاقات بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ روسی عوام کی طاقت اور دل نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔ "اس لیے مجھے امید ہے کہ آپ مجھے یوکرین کی جنگ کے بارے میں حقیقت بتانے دیں گے۔"

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کی حکومت نے آپ کو بتایا ہے کہ یہ یوکرین کو 'ڈی نازیفی' کرنے کی جنگ ہے۔ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ کریملن میں اقتدار میں آنے والوں نے یہ جنگ شروع کی ہے۔ یہ روسی عوام کی جنگ نہیں ہے۔

74 سالہ اداکار نے کہا کہ ' روس کی جانب سے یوکرین میں کی جانے والی کارروائیوں کی وجہ سے دنیا روس کے خلاف ہوگئی ہے۔ روس وہاں اپنے توپ اور بموں سے پورے شہر کو نقصان پہنچا رہی ہے، جس میں بچوں اور زچگی کے ہسپتال کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اپنی بربریت کی وجہ سے اب پوری دنیا کے معاشرے سے اسے الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

روسی فوجیوں سے التجا کرتے ہوئے آرنالڈ شوارزنیگر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران روس میں نازیوں سے لڑائی کرنے والے اپنے والد کے زخموں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد اس جنگ کے بعد جسمانی اور ذہنی طور پر توڑ گئے تھے اور انہوں نے باقی کی زندگی درد میں گزاری۔ جو روسی فوجی میرا یہ ویڈیو اور نشریات سن رہے ہیں میں نہیں چاہتا کہ آپ میرے والد کی طرح ٹوٹ جائیں'۔

انہوں نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ کو غیرقانونی جنگ بتایا اور کہا کہ ' یہ روس کے دفاع کی جنگ نہیں ہے جو آپ کے دادا یا پردادا نے لڑی تھی۔ "یہ ایک غیر قانونی جنگ ہے۔ آپ کی جانیں، آپ کے اعضاء، آپ کا مستقبل ایک ایسی بے ہودہ جنگ کے لیے قربان ہو گیا ہے جس کی پوری دنیا نے مذمت کی ہے'۔

آرنالڈ شوارزنیگر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جنگ روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ جنگ آپ نے شروع کی تھی۔ آپ اس جنگ کی قیادت کر رہے ہیں۔ آپ اس جنگ کو روک سکتے ہیں۔' وہیں انہوں نے ان روسی شہریوں کو اپنا ہیرو بھی بتایا جو یوکرین میں روس کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ آرنالڈ کہتے ہیں ' دنیا آپ کی بہادری دیکھ رہی ہے، آپ میرے نئے ہیرو ہو'۔ Arnold Schwarzenegger Appeals to Putin

مزید پڑھیں: Ukrainian Actress Oksana Shvets Killed in Russian Attack: روسی راکٹ حملہ میں یوکرینی اداکارہ اوکسانا شیویٹز ہلاک

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.