ETV Bharat / sitara

ارجن کپور کا رشی کپور کو خراج عقیدت - اورنگ زیب فلم

اداکار ارجن کپور نے فلم 'اورنگ زیب' میں ان کے ساتھ کام کرچکے اداکار رشی کپور کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ارجن کپور کا رشی کے نام خط
ارجن کپور کا رشی کے نام خط
author img

By

Published : May 1, 2020, 6:00 PM IST

اداکار ارجن کپور نے رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی۔جنہوں نے جمعرات کے روز ممبئی میں آخری سانس لی۔

34 سالہ اسٹار نے ٹوئیٹر پر اپنی 2013 کی فلم اورنگ زیب میں رشی کپور کے ساتھ لی گئی ایک تصویر کے ساتھ جذباتی نوٹ بھی شیئر کیا ۔ تصویر میں رشی ارجن کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

ارجن نے لکھا کہ وہ میرے دوست کے والد، میرے معاون اداکار اور ایک ایسے ہنر مندا انسان تھے جنہیں دیکھتے ہوئے میں بڑ ہوا ہوں۔لیکن کیا چیز تھی جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتی تھی، چنٹو انکل کے پاس پیار ظاہر کرنے کا منفرد طریقہ تھا، جو انہیں دوسروں سے الگ بناتی تھی۔

ارجن نے فلم اورنگ زیب میں رشی کپور کے ساتھ گزارے ہوئے لمحوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں نے پہلے دن ان کے ساتھ گڑگاؤں میں اورنگ زیب کی شوٹنگ کی تھی۔ گھبرایا ہوئے ہونے کے باوجود میں نے پہلے دن بغیر کسی غلطی کے کام کیا اور مجھے بہت سکون تھا کہ میں نے ان کے سامنے کوئی غلطی نہیں کی اور پھر میں واپس ہوٹل چلا گیا۔اسی رات کو میرے والد کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ چنٹو انکل نے میرے ساتھ کام کرنے کے تعلق میں ان سے بات کی۔انہوں نے میرے والد کو کچھ بتایا جو میرے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نےمیرے والد سے کہا کہ بونی تو فکر مت کر اپنا بچہ اچھا اداکار ہے یہیں رہے گا اور اچھا کام کرے گا۔

ارجن نے آخر میں لکھا کہ چنٹو انکل آپ کو بہت سارا پیار اور آر کے ہاؤس سے راج کرشنا تک اور ریدھیما کی سنگیت سے نیویارک میں نیتو آنٹی اور آپ کے ساتھ گزارے گئے اس خوبصورت شام کے لیے شکریہ۔آپ میرے دل اور ذہن میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

بالی ووڈ کے پہلے چاکلیٹ بائے کے نام سے مشہور رشی نے ہندی سنیما کو بلندیوں تک پہچانے میں عظیم کردار ادا کیا ہے، جن میں ان کی مشہور ترین فلم بابی، چاندنی، قرض اور دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.