ETV Bharat / sitara

Lata Mangeshkar As an Actor: لتا منگیشکر، گلوکارہ کے ساتھ اداکارہ بھی تھیں

لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر Indian Playback Singer Lata Mangeshkar نے اپنی آواز سے ہزاروں بہترین گانوں سے سب کے دل جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلموں میں اداکاری بھی کی ہے۔ لتا دیدی نے 1942 سے 1948 تک آٹھ فلموں میں اداکاری کی لیکن انہیں کوئی خاص پہچان نہیں ملی۔

لتا منگیشکر بطور اداکارہ
لتا منگیشکر بطور اداکارہ
author img

By

Published : Feb 6, 2022, 5:23 PM IST

Updated : Feb 6, 2022, 7:03 PM IST

سنہ 1929 میں پیدا ہونے والی لتا منگیشکر ایک مراٹھی موسیقار پنڈت دینا ناتھ منگیشکر اور ان کی گجراتی بیوی شیونتی کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔

لتا منگیشکر بطور اداکارہ

بلبل ہند Nightingale of India لتا منگیشکر نے ہزاروں بالی ووڈ اور علاقائی گانوں کو اپنی مسحور کن آواز سے مزین کیا ہے لیکن اکثریت اس بات سے بے خبر ہے کہ ملکہ ترنم لتا منگیشکر نے 1942 سے 1948 تک آٹھ فلموں میں اداکاری بھی کی تھی لیکن انہوں نے محسوس کیا کی فلموں میں اداکاری کرنا ان کے بس کی بات نہیں تھی۔ آئیے ایک اداکار کے طور پر ان کی شراکت پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

سنہ 1929 میں پیدا ہونے والی لتا ایک مراٹھی موسیقار پنڈت دینا ناتھ منگیشکر اور ان کی گجراتی بیوی شیونتی کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔

لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی آواز سے ہزاروں بہترین گانوں سے سب کے دل جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلموں میں اداکاری بھی کی ہے۔ لتا دیدی نے 1942 سے 1948 تک آٹھ فلموں میں اداکاری کی لیکن انہیں کوئی خاص پہچان نہیں ملی۔

لتا منگیشکر نے سنہ 1942 میں ماسٹر ونائیک کی مراٹھی فلم 'پہلی منگلا گور' سے اپنے اداکاری کریئر کا آغاز کیا۔ اس فل میں انہوں نے ایک معمولی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ بلبل ہند نے سنہ 1945 میں ماسٹر ونائک کی پہلی ہندی فلم 'بڑی ما' میں اپنی چھوٹی بہن آشا بھوسلے کے ساتھ ایک چھوٹا کردار ادا کیا تھا۔

والد کے انتقال کے بعد خاندان میں سب سے بڑی ہونے کی وجہ سے لتا منگیشکر نے تمام ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس لیے گلوکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے 13 سال کی عمر سے فلموں میں اداکاری بھی شروع کر دی لیکن جلد ہی انہوں نے اداکاری ترک کر دی۔

لتا دی دی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میک اپ کر کے فلم سیٹ جانا اور طرح طرح کے ایکسپریشن دینا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس لیے انہوں نے گلوکاری کی جانب زیادہ توجہ دی۔

لتا منگیشکر نے انل کپور اور مادھوری دکشت کی اداکاری والی فلم 'پکار' میں ایک گانا گاتے ہوئے ایک خاص کردار بھی پیش کیا تھا۔ اس گانے میں وہ اسٹیج پر کچھ بچوں کے ساتھ پرفارم کرتی نظر آئی تھیں۔

اس کے علاوہ لتا منگیشکر نے 4 فلمیں بھی پروڈیوس کیں ہیں جن میں 3 ہندی اور 1 مراٹھی فلم ہے لیکن ایک پروڈیوسر کے طور پر انہیں بہت نقصان ہوا جس کے بعد وہ اس سفر میں آگے نہیں بڑھیں۔

Last Updated : Feb 6, 2022, 7:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.