اداکارہ انوشکا شرما نے پیر کو طبی عملے پر ہوئے حملوں اور ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ کیے گئے امتیازی سلوک کی مذمت کی ہے۔
پی کے اداکار نے اس سلسلے میں ایک بیان پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے کیے گئے معاشرتی امتیازی کے رپورٹس کو پڑھ کر بہت پریشان ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ کس طرح کورونا وائرس کے مریضوں اور یہاں تک طبی پیشہ ور افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، جو ایسے وقت میں صبر و تحمل کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ایسے خبریں پڑھ کر میں بہت پریشان ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کی دیکھ بھال کریں اور اپنے ہم وطن شہریوں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آئیں۔
شرما نے کہا کہ اس طرح کے اوقات میں یہ بھی ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کی دیکھ بھال کریں اور دوسروں کے دکھوں پر انتہائی حساس ہوں۔
انہوں نے مزید کہا آئیے ہم وطن شہریوں کے ساتھ بد سلوکی کا برتاؤ نہ کریں۔ اور اب وقت ہے کہ ہم سب متحد رہیں۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے ڈاکٹروں اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی متعدد خبریں ملی ہے۔