اس میں کوئی شک نہیں کہ ویب سیریز کے شائقین ایمیزون پرائم ویڈیو سیریز 'پاتال لوک' کی اسٹریم کے منتظر تھے، جو آخر کار 15 مئی کو ریلیز ہوگئی۔
اس کی ریلیز کے پہلے ہی دن کوپ ڈرامہ انویسٹی گیٹیو تھرلر نے ناظرین کی توجہ مبذول کروائی اور ناقدین اور مداحوں کی تعریف کرنے کے بعد یہ سیریز ہٹ ہوگئی۔
ناظرین کی طرف سے اتنا زبردست رد عمل ملنے کی خوشی میں پروڈیوسر انوشکا شرما اور ٹیم نے ورچوئل پارٹی کے ساتھ کامیابی کا جشن منایا ہے۔ انوشکا نے پارٹی کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پر پارٹی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
آٹھ اقساط پر مشتمل یہ تحقیقاتی تھرلر سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اب تک کا سب سے بڑا شو سمجھا جارہا ہے۔
مرکزی کردار میں جئےدیپ اہلاوت اور ابھیشیک بنرجی و نیرج کابی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ یہ سیریز ناظرین کو جہنم کے ورچوئل سفر پر لے جاتی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
'پاتال لوک' اب براہ راست اور خصوصی طور پر ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔