تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ ان کی فلم ’’جھنڈ‘‘ کو ملنے والی محبت اور تعریف سے بے حد متاثر ہیں۔ ناگراج منجولے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم وجے بارسے کی کہانی پر مبنی ہے، جنہوں نے 'سلم ساکر' کے نام سے ایک این جی او بنائی اور بستی کے بچوں کو منشیات اور جرائم سے دور رکھنے کے لیے انہیں فٹ بال کھیلنے کے جانب راغب کیا۔ Amitabh Bachchan Thanks Fans
4 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ’’جھنڈ‘‘ کو ناقدین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔ جمعرات کی رات ایک ٹویٹر صارف نے اطلاع دی کہ "جھنڈ" کو آئی ایم ڈی پر پر 9.3 کی ریٹنگ ملی ہے۔
جس پر 79 سالہ اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ریٹنگز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلم کو پیار دینے کے لیے تمام تمام ناظرین کا شکر گزار ہوں'۔
ایک اور صارف نے بھی بچن کی تعریف کی اور ان کا فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکاروں سے موازنہ کیا۔ جس میں اداکار نے لکھا کہ ' تمام اداکار برابر ہیں مہربانی کرکے موازنہ مت کیجئیے'۔Big B's fans praise 'Jhund
واضح رہے کہ ناگراج منجولے کی یہ پہلی ہندی فلم ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے مراٹھی زبان میں فلم فینڈری اور سیراٹ جیسی مقبول ترین فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔
مزید پڑھیں: Jhund Director Nagraj Manjule: مشہور فلمساز ناگراج منجولے سے خصوصی بات چیت