کووڈ 19 کے خلاف جاری جنگ میں ماسک سب سے اہم ترین ہتھیار ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کے ساتھ ماسک کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
امیتابھ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں وہ ماسک کا ہندی ترجمہ کیا ہوتا ہے، اس کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ امیتابھ نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس میں وہ ماسک لگائے ہوئے نظر آرہے ہیں جو کہ کافی خاص ہے۔
امیتابھ نے جو ماسک پہنا ہے اس پر ان کی فلم گلابو سیتابو کا پوسٹر بنا ہوا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ مل گیا، مل گیا، مل گیا، بہت محنت کے بعد، ماسک کا ہندی ترجمہ مل گیا۔' ناسکیکامکھسنرکشکھ کیٹانورودھک وائیوچھانک وسترڈورییوکتپٹیکا'
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
امیتابھ کے اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی پوسٹ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اکثر مداحوں کے ساتھ کچھ نہ کچھ مزاحیہ باتیں شیئر کرتے ہیں۔
امیتابھ بچن کی فلم 'گلابو سیتابو' حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹفارم ایمزان پرائم پر ریلیز ہوئی ہے، جس میں مرکزی کردار میں آیوشمان کھرانہ بھی ہیں۔