ETV Bharat / sitara

عالیہ بھٹ نے 'ڈارلنگس' کی تیاری شروع کی

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 2:22 PM IST

عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کے ہدایتکاری میں بنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اب فلم "ڈارلنگس" کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے 'ڈارلنگس' کی تیاری شروع کی
عالیہ بھٹ نے 'ڈارلنگس' کی تیاری شروع کی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی آنے والی فلم "ڈارلنگس" کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

عالیہ نے حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کے ہدایتکاری میں بنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اب اس فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد عالیہ اپنے نئے پروجیکٹ کی تیاری میں مصروف ہوگئی ہیں۔ عالیہ کی اگلی فلم شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن میں بن رہی 'ڈارلنگس' ہے۔

مزید پڑھیں:

اکشے کمار کی میوزک ویڈیو ’فی الحال۔ 2‘ کا دوسرا پوسٹر ریلیز

عالیہ نے سوشل میڈیا پر اس فلم کا اسکرپٹ ہاتھ میں لئے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ عالیہ نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ’’میری آج کی ڈیٹ‘‘۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم ایک ماں اور بیٹی کی کہانی ہے، جن کی زندگی مختلف اتار چڑھاؤ سے گزرتی ہے۔

ان ماں بیٹی کی جوڑی دنیا میں اپنا مقام بنانے کی کوششوں میں جن حالات کا سامنا کرتی ہیں، فلم میں یہی دکھایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.