بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ آج 29 سال کی ہوگئی ہیں۔ اس خاص موقع پر دنیا کے ہر کونے سے عالیہ کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ وہیں عالیہ کی ہونے والی ساس اور تجربہ کار اداکارہ نیتو سنگھ نے بھی اس خاص موقع پر عالیہ کو خاص محسوس کرانے کے لیے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی۔ Alia Bhatt 29th Birthday
یہ بات سب کو معلوم ہے کہ جب سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں تب سے نیتو کپور اور عالیہ کے درمیان بھی ایک گہرا رشتہ قائم ہوا ہے۔
رنبیر کپور کی والدہ نیتو نے انسٹاگرام پر عالیہ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔ ساتھ ہی انہوں نے عالیہ کو خوبصورت سیرت والا بتایا۔ نیتو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' سالگرہ کی مبارکباد جو باہر سے بھی اور دل سے بھی خوبصورت ہے'۔ Neetu Kapoor Birthday Wishes to Alia Bhatt
عالیہ ان دنوں اپنی بہن شاہین بھٹ اور ماں سونی رازدان کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ یہ تینوں عالیہ کی سالگرہ منانے کے لیے مالدیپ گئے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ کیا رنبیر بھی عالیہ کی سالگرہ منانے کے لیے مالدیپ جائیں گے یا نہیں۔ وہیں جب سے عالیہ اور رنبیر کے رشتوں کی خبر سامنے آئی ہے تب سے دونوں کی شادی کے حوالے سے کئی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ رنبیر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ' اگر وبائی مرض نہیں پھیلا ہوتا تو اب تک وہ اور عالیہ شادی کے بندھن میں بند گئے ہوتے'۔
وہیں عالیہ کی پروجیکٹ کے بارے میں بات کریں تو عالیہ حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی سپرہٹ فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں نظر آئیں تھی، اس فلم میں ان کی اداکاری کی خوب سرہانا ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ عالیہ 25 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم آر آر آر میں بھی نظر آئیں گی۔ عالیہ آیان مکھرجی کی فلم برہمستر میں بھی اداکاری کرنے والی ہے، یہ پہلی فلم ہوگئی جب رنبیر اور عالیہ بڑے پردے پر ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔