ETV Bharat / sitara

Ali Fazal shares new poster of his Hollywood venture: ہالی ووڈ فلم 'ڈیتھ آن دی نائیل' میں نظرآئیں گے علی فضل

علی فضل جلد ہی ہالی ووڈ فلم ڈیتھ آن دی نائیل میں نظر آئیں گے Ali Fazal will be seen in Hollywood، انہوں نے اپنے کردار کا پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 2:29 PM IST

Ali Fazal will be seen in Hollywood
Ali Fazal will be seen in Hollywood

بالی ووڈ اداکار علی فضل نے اپنی آنے والی ہالی ووڈ فلم 'ڈیتھ آن دی نائیل' Death on the Nile سے اپنے کردار کا پوسٹر سوشل میڈیا Social Media پر شیئر کیا ہے۔

علی فضل Ali Fazal in Hollywood بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی کام کر رہے ہیں۔ علی فضل جلد ہی ہالی ووڈ فلم ’ڈیتھ آن دی نائیل‘ میں نظر آئیں گے۔ علی فضل نے فلم کے اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ 'ڈیتھ آن دی نائیل' ریلیز ہونے میں صرف ایک ماہ باقی ہے۔ علی کا یہ پوسٹر ان کی گرل فرینڈ ریچا چڈھا نے بھی شیئر کیا ہے۔

ریچا چڈھا نے علی فضل کی اس پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام پر ری پوسٹ کیا اور علی کے تیئں اپنی محبت کا اظہار کیا۔ علی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے کیپشن میں لکھا ''تیرے جیسا اسٹار کہاں، میری جان میری شان۔ فخر سے بھر پور، میں آپ سبھی کے ساتھ کزن اینڈریو کا پوسٹر شیئر کر رہی ہوں، جنہیں آپ نے اب تک عبدل یا گڈو پنڈت اور لوبو یا پھر ظفر بھائی کے طور پرہی دیکھا ہے۔ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور بہت خوش ہوں کہ دنیا یہ دیکھ پارہی ہے۔ جب ہم ملے تھے تب آپ سائیکل پر تھے اور میں آئی۔10میں، تب سے اب تک کا سفر بہت مشکل رہا اورآگے بھی رہے گا، لیکن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہتی''۔

مزید پڑھیں:

ریچا نے لکھا ''تمہیں پتہ ہے اس میں سب سے خوبصورت چیز کیا ہے کہ تم نے اپنی شخصیت خود بنائی ہے۔ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور مجھے میرے پارٹنر، لور، سب سے اچھے دوست اور سولمیٹ پر بہت زیادہ فخر ہے۔ سال 2022 سبھی کے لیے جادو بھرا ہونے والا ہے''۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.