ETV Bharat / sitara

اکشے کمار کی والدہ کا انتقال - ارونا بھاٹیہ

اکشے کمار نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں آپ کی دعائوں کا ضرورت مند ہوں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب میں اور میرے اہل خانہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘۔

اکشے کمار کی والدہ کا انتقال
اکشے کمار کی والدہ کا انتقال
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 12:03 PM IST

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ بدھ کی صبح انتقال کر گئیں۔

ارونہ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے ہیرانندی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں بدھ کی صبح انتقال کر گئیں۔ وہ 53 برس کی تھیں۔

اکشے کمار نے یہ اطلاع سماجی رابطہ گاہ پر دی۔ انہوں نے کہا: ’’وہ میری روح تھیں۔ میرا وجود ناقابل براداشت کرب سے گزر رہا ہے۔ میری والدہ محترمہ ارونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے انتقال کر کے میرے والد کے ساتھ اُس جہاں میں جا ملیں۔‘‘

مزید پڑھیں: سلمان خان کی آئندہ فلم انتم کا پوسٹر ریلیز

انہوں نے مزید کہا: ’’میں آپ کی دعائوں کا ضرورت مند ہوں، خاص کر ایسے دور میں جب میں اور میرے اہل خانہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘ گذشتہ شب انہوں نے سماجی رابطہ گاہوں پر اُن سبھی حضرات کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے ان کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی تھی۔

یاد رہے کہ اکشے کمار پیر کو لندن سے ہنگامی حالت میں ملک واپس لوٹے تھے جب ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اکشے ’’سنڈریلا‘‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.