تین بار اولمپک طلائی تمغہ فاتح ٹیم کے کپتان رہے بلبیر کا آج صبح موہالی میں انتقال ہوا۔
اکشے کمار نے بلبیر کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹ کرکے کہا کہ 'ہاکی لیجنڈ بلبیر کے انتقال کی خبر سے غمگین ہوں، کئی بار ان سے ملنے کا موقع ملا۔ وہ ایک شاندار شخص تھے، ان کے خاندان کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
اکشے کمار نے 1948 کے لندن اولمپک میں بھارتی ہاکی ٹیم کی سنہری کامیابی پر بنی فلم گولڈ میں کام کیا تھا۔