اداکار اکشے کمار، جو کووڈ-19 بحران کے دوران قوم کی مدد کے لئے پیش پیش رہے ہیں۔ اداکارنے ایک بار پھر کورونا وارئیرز کی طرف اپنی حمایت پیش کی۔ اداکار نے جالندھر پولیس کو 500 کلائی بینڈ عطیہ کیا ہے۔
اداکار اکشے کمار جالندھر پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔
اکشے کمار نے حال ہی میں جالندھر کمشنریٹ پولیس میں تعینات پولیس اہلکاروں کو تقریبا 500 کلائی بینڈ کا عطیہ کیا۔
اکشے کی دی گئیں کلائی گھڑیاں کووڈ-19 کو ٹریک کرنے میں مدد گار ہیں۔
جلندھرکمشنر پولیس، گرپریت سنگھ بھلر نے ہفتے کے روز 500 گھڑیاں تقسیم کیں۔
اکشے کی اس کی اس ذاتی پہل پر کمشنر پولیس نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ کمشنر بھلر نے کہا اداکار کا یہ اقدام مشکل وقت میں اپنی ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے حوصلوں کو بلند کرے گا۔
اس سے قبل، اکشے نے ممبئی پولیس کو تقریبا 1000 کلائی بینڈ فراہم کیے تھے۔ جو کووڈ-19 علامات کا پتہ لگانے میں مدد کرتی ہیں۔
کیسری اداکار نے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں 25 کروڑ روپے بھی دیئے۔ اس سے قبل اکشے کمار کام کرنے والے کارکنوں کی تعریف کرتے ہوئے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں بی ایم سی کے ساتھ بھی سرگرم عمل رہے ہیں۔