بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کے بیٹے یگ دیوگن نے فلم انڈسٹری میں ڈیبو کرلیا ہے۔
ایسے کئی سٹار بچے ہیں جو بالی وڈ کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔ اس میں اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نياسا دیوگن کا نام شامل ہے حالانکہ نیاسا نے ابھی تک بالی ووڈ میں ڈیبو نہیں کیا ہے لیکن یگ دیوگن نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔
حال ہی میں اجے دیوگن کا لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوا ایک گانا 'ٹھہر جا' ریلیز ہوا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران نغمہ 'ٹھیر جا' لوگوں کو اپنے خاندان کے ساتھ گھروں میں ہی رہنے کے لئے آگاہ کرتا ہے۔
اجے دیوگن نے اسے اپنے گھر پر رہ کر فلمایا ہے۔
اجے دیوگن کے اس گانے میں ان کے بیٹے یگ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کردارنبھایا ہے۔