اداکار اور پروڈیوسر اجئے دیوگن آنے والے وقت میں بنگالی تھرلر سیریز 'لال بازار' کو ناظرین کے سامنے پیش کرنے والے ہیں۔
اجئے نے کہا کہ، حالانکہ یہ ویب سیریز جرائم کے ارد گرد کی کہانی کو بتائے گا، لیکن اس میں پولیس کے انسانی پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا ہے۔اس میں ناظرین کو ان لوگوں کی زندگی کی جھلک دیکھنے کو ملے گی، جو رات دن ہماری تحفظ میں مصروف رہتے ہیں۔'لال بازار' کو آپ سب کے سامنے لانے کا تجربہ بے حد شاندار ہے۔
وہ مزید کہتے ہین کہ میں ہمیشہ سے ان کرداروں کو ادا کرنے سے لطف اندوز ہوا ہے۔ جس میں اچھائی نے برائی پر جیت حاصل کی ہے۔ہمارے بہادر پولیس فورس کی زندگی کا کردار ادا کرنا آسان نہیں ہے اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے وردی میں ایسا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔خاص کر اس لاک ڈاؤن میں وہ جس طرح سے شدید محنت کررہے ہیں، وہ قابل ستائش ہے، میں بہت احترام کرتا ہوں۔
جی 5 کا یہ شو کلکتہ کے مشہور پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت لال بازار کے پس منظر پر مبنی ہے۔ اس میں کوشک سین ، سبیاسچی چکرورتی ، ہرشیتہ بھٹ ، دیویندو بھٹاچاریہ اور سبرت دتہ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔ سنتن گھوشل اس ویب سیریز کے ہدایت کار ہیں۔