ETV Bharat / sitara

ہندی فلموں میں موقع ملنے پر اداکاری کرنا چاہتی ہیں پریامنی - فیملی مین کی اداکارہ

قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ پریامنی نے ہندی فلموں میں کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ادکارہ نے کہا کہ اگر صحیح موقع ملے تو ہندی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی۔

ہندی فلموں میں موقع ملنے پر اداکاری کرنا چاہتی ہیں پریامنی

author img

By

Published : May 13, 2020, 7:40 PM IST

جنوبی بھارتی فلموں کی سپرسٹار اور قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ پریامنی 'فیملی مین' اور 'اتیت' جیسے ویب سیریز اور سال 2013 میں آئی شاہ رخ خان اور دیپیکا پدوکون کی فلم 'چینئی ایکسپریس' میں اپنے رقص سے کروڑوں بھارتیوں کا دل جیت لیا تھا۔

پریامنی کا کہنا ہے کہ اگر صحیح موقع ملے تو وہ ہندی فلموں میں مزید کام کرنا چاہیں گی۔

پریامنی نے بتایا کہ اگر ہندی فلم کے پروڈیوسر سوچتے ہیںکہ میں فلم کے کسی کردار کے لیے صحیح ہوں تو یہاں مزید کام کرنے میں مزا آئے گا۔ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کو بلندیوں تک لے جانے کے لیے میں انتظار کررہی ہوں، لیکن یقنی طور پر مجھے کوئی جلدبازی نہیں کرنی ہے۔اب تک ویب سیریز یا فلموں میںمیں نے جو بھی کام کیا ہے اس سے میں بے حد مطمئن ہوں۔

خاص طور پر ساؤتھ کی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ پریامنی 'راون' اور 'رکت چریتر 2' جیسی کثیر لسانی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.