ETV Bharat / sitara

فلم' وار' کی ایڈوانس بکنگ اس دن سے شروع - فلم وار بکنگ

رتک روشن اور ٹائیگرشراف کی آنے والی ایکشن فلم' وار' کا فلم شائقین کو بے صبری سے انتطار ہے، یہ فلم دو اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

فلم' وار' کی ایڈوانس بکنگ
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 11:05 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:43 AM IST

رتک روشن اور ٹائیگر شراف کی فلم 'وار' کے لیے ملٹی پلیکس اور سنگل اسکرین پر جمعہ کے روز یعنی 27 ستمبر سے بکنگ شروع ہو جائے گی۔

اگر آپ دونوں ستاروں میں سے کسی کے بھی مداح ہیں اور چاہتے ہیں کہ فلم کو سب سے پہلے دیکھیں، وہ بھی ٹکٹ کھڑکی کی لائن میں لگے بغیر تو آپ کے لیے خوش آئند خبر یہ ہے کہ فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہونے والی ہے۔

یش راج فلم کے ذریعے کل یعنی 27 ستمبر سے 'وار' کے لیے ملٹی پلیکس اور سنگل اسکرین پر ایڈوانس بکنگ شروع کر دی جائے گی۔

عام طور پر ہر فلم کی ریلیز سے دو روز قبل ہی ایڈوانس بکنگ شروع ہو جاتی ہے، لیکن فلم کے تئیں لوگوں کی دلچسپی کے مدنظر ایڈوانس بکنگ کو پانچ روز قبل ہی شروع کر دیا گیا ہے۔

فلم سے متعلق ذرائع کے مطابق یش راج 'وار' کے لیے کوئی کمی نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے ایڈوانس بکنگ پانچ روز قبل ہی شروع کر دی ہے، تاکہ فلم کو باکس آفس پر اچھی شروعات مل جائے۔

فلم' وار' کو دو اکتوبر کو چھٹی کے روز ریلیز کیا جا رہاہے۔ اس لیے اسے کمائی کا اچھا موقع ملےگا۔

فلم ہدایت کاروں کے مطابق 'وار' کو اب تک کی بالی وڈ کی سب سے بڑی ایکشن فلم مانی جارہی ہے۔ فلم کی سات ملکوں اور 15 الگ۔ الگ شہروں میں شوٹنگ کی گئی ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی فلم میں رتک روشن منفی یعنی ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اسی کے ساتھ بھرپور ایکشن اور اسٹنٹ کرتے ہوئے ٹائیگر ان سے ٹکر لیتے نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ فلم'وار' دو اکتوبر کو ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.