ETV Bharat / sitara

سچے بھائی کی حمایت میں آئے عدنان سمیع

بالی ووڈ گلوکار سونو نگم اس وقت دبئی میں اپنے کنبے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے واپس نہیں آسکے۔ اذان کے حوالے سے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا۔ عدنان سمیع نے سونو کو اپنا 'سچا بھائی' قرار دیتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ انہیں تنہا چھوڑ دیں!

Adnan Sami stands by true brother Sonu Nigam
عدنان سمیع نے سونو نگم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں 'سچا بھائی' قرار دیا
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 12:51 PM IST

ایک ایسے وقت میں جب گلوکار سونو نگم 'اذان' پر اپنی تین سالہ پرانی ٹویٹ پر انٹرنیٹ صارفین کے ذریعہ ٹرول ہورہے ہیں۔ گلوکار عدنان سمیع ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ سونو نگم کو 'سچا بھائی' قرار دیتے ہوئے سمیع نے دعوی کیا کہ یہ گلوکار تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔

سمیع نے ٹویٹ کیا 'جہاں تک سونو نگم کا تعلق ہے تو ان کی گائیکی کو بھول جائیں، جو حیرت انگیز طور پر خوبصورت ہے۔ وہ ایک سچا بھائی ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ رہا ہے اور مجھے اپنی ہی طرح پیار کرتا ہے! میں ذاتی طور پر ایک چیز جانتا ہوں کہ وہ ہر مذہب اور ایمان کا احترام کرتا ہے! براہ کرم انھیں تنہا چھوڑ دو'۔

  • As far as Sonu Nigam is concerned, forget about his singing which is incredibly beautiful; he is a true brother who has always been by my side & loved me like my own!! I know for a fact, personally, that he respects all faiths!! Kindly leave him alone... #WithYouSonuNigam pic.twitter.com/0NQb6L3f9y

    — Adnan Sami (@AdnanSamiLive) April 21, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سونو نگم اس وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ دبئی میں ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ ہندوستان واپس نہیں جاسکے ہیں۔

سمیع کے علاوہ فلم پروڈیوسر وویک اگنیہوتری نے بھی سونو نگم کی حمایت میں ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا 'کسی کو سونو نگم پر تبصرہ کرنے کا حق تب ہونا چاہئے جس دن وہ ان کی طرح بہت سے دلوں کو چھوسکیں اور انہیں محظوظ کرا سکیں، جیسا سونو کی موسیقی نے کیا ہے'۔

سال 2017 میں سونو نگم نے سوشل میڈیا پر کچھ ٹویٹس کیے تھے، جس میں انہوں نے اذان کے بارے میں لکھا تھا کہ اس سے مجھے نیند میں خلل پڑ رہا ہے۔ اس ٹویٹ کے ساتھ ہی وہ ایک بار پھر ٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.