ETV Bharat / sitara

اداکارہ ایشوری دیشپانڈے کی سڑک حادثے میں موت

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 2:22 PM IST

پونے سے تعلق رکھنے والی مراٹھی فلموں کی اداکارہ ایشوری دیشپانڈے اور اس کے دوست شُبھم دیگڑے گوا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا جب دونوں ایک پارٹی سے واپس آرہے تھے۔

اداکارہ ایشوری دیشپانڈے
اداکارہ ایشوری دیشپانڈے

مراٹھی فلم انڈسٹری سے ایک افسوسناک خبر آئی جس کے مطابق اداکارہ ایشوری دیشپانڈے کی گوا میں ایک کار حادثے میں موت ہوگئی۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 5 بجے گوا کے بردیز تعلقہ کے قریب ارپورہ علاقے میں پیش آیا۔

اداکارہ ایشوری دیشپانڈے کی موت
اداکارہ ایشوری دیشپانڈے کی موت

ایشوری دیش پانڈے کے ساتھ اس کا دوست شُبھم ڈیگڑے بھی گاڑی میں موجود تھا اور اس نے بھی موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق ایشوری دیشپانڈے کی گاڑی باگا کریک کے گہرے پانی میں ڈوب گئی۔ پولیس نے ان دونوں کی لاشیں گہرے پانی میں ڈوبی ہوئی کار سے نکالیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ جس گاڑی میں ایشوری دیشپانڈے اور شُبھم جا رہے تھے اس کی رفتار بہت زیادہ تھی۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گاڑی کون چلا رہا ہے۔

ایشوری دیشپانڈے اور شُبھم اگلے ماہ منگنی کرنے کا ارادہ کر رہے تھے۔ دونوں 15 ستمبر کو گوا آئے تھے۔ دونوں نے کچھ دن پہلے اپنے مراٹھی اور ہندی پروجیکٹس کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.