یہ فلم ایک سماجی ڈرامہ ہے جس کا پوسٹر آؤٹ ہو چکا ہے۔ اس پوسٹر میں ویوان شاہ کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم میں سونل جھا ان کی ماں اور سنجے مشرا ان کے والد کے کردار کردار میں نظر آئیں گے۔ ویوان شاہ کے والد نصیر الدین شاہ فلم کی کہانی اپنی آواز میں بیان کریں گے۔
فلم کوٹ میں بادل راجپوت منفی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ کردار میرے لئے خاص ہے کیونکہ ایک ولن کا کردار ادا کرنا لوگوں کی نظر میں ایک بری شبیہ چھوڑنے جیسا ہوتا ہے۔
اگرچہ مجھے اسی لیے یہ کردار اچھا بھی لگتا ہے کیونکہ سماج کو ایک میسج دینا اور آگاہ رکھنا ان منفی کرداروں کا کام ہوتا ہے۔ ویوان شاہ اور سنجے مشرا جی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی شاندار رہا اور ان عظیم فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا‘‘۔