بالی وڈ میں ایسا کہا جارہا ہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے تمل سپرہٹ فلم ’ٹھاڈم‘ کی ہندی ریمیک فلم سائن کی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔
انہوں نے اس فلم کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔ فلم میں وہ ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ سدھارتھ اس فلم میں ایک بزنس مین اور دوسرا چور کا کردار نبھائیں گے، جس کے لئے وہ فلم کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں اور میکرس بھی ان کے لئے دو مختلف لکس پر کام کررہے ہیں۔
یہ ایک تھریلر فلم ہے جس میں سدھارتھ زبردست ایکشن اور اسٹنٹ کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
علاوہ ازیں سدھارتھ جلد ہی ’شیرشاہ‘ میں بھی نظر آئیں گے جو کہ کارگل ہیرو کیپٹن وکرم بترا کی سوانح پر مبنی فلم ہے۔ فلم ’شیر شاہ‘ 3 جولائی کو ریلیز ہوگی۔