اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں پوسٹ کر کے بتایا کہ اگر انہیں عامر خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ ان کے ساتھ بڑے پردے پر اداکاری نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے، ہم دونوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔
ابھیشیک کا یہ حالیہ انسٹاگرام پوسٹ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے لیے تھا۔ ابھیشیک نے انکشاف کیا کہ اب وہ ان کی ہدایتکاری میں فلمائی جانے والی فلم میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
44 سالہ اداکار نے انسٹاگرام میں سنہ 2013 کے ایکشن تھرلر ڈرامہ فلم میں کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ فلم دھوم میں مجھے عامر خان کے ساتھ ایک بار کام کرنے کا موقع ملا اور اگر مجھے دوسرا موقع ملا تو میں ان کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کروں گا، میں ان کی ہدایتکاری میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ عامر، اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو میری اس گزارش پر غور کریں۔ عامر ایک ساتھی اداکار کے طور پر بہت گرم جوشی سے کام کرتے ہیں۔ بہت مدد گار اور قابل احترام ہیں۔ میں صرف یہ تصور کر رہا ہوں کہ وہ کتنے بہترین ہدایتکار ہو سکتے ہیں۔ اپنی زبردست باصلاحیت کے علاوہ عامر حقیقت پسند، سادگی پسند اور خوش مزاج شخص ہیں۔
انہوں نے امیوزمینٹ پارک میں عامر کے ساتھ گزارے ہوئے دن کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور کہا کہ یہ میری سب سے دلکش یادوں میں سے ایک ہے۔ جب ہم نے شکاگو کے سکس فلیگس امیوزمینٹ پارک میں فلم کے کچھ منظر کی شوٹنگ کی تھی۔ اس وقت پارک کو بند کیا گیا تھا اور صرف فلم کے یونٹ کو ہی اندر کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جیسے ہی مجھے اور عامر کو کام سے فرصت ملی، ہم نے فورا پارک کے سب سے بہترین رولر کوسٹر کا مزہ لیا تھا ۔
واضح رہے کہ فلم دھوم کی تینوں قسطوں میں ابھیشیک بچن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دھوم 3 میں ابھیشیک بچن کے ساتھ عامر خان بھی نظر آئے تھے۔ اس فلم کی ہدایتکاری وجئے کرشنا آچاریہ نے کی تھی اور اس فلم کے پرڈیوسر آدتیہ چوپڑا تھے۔