عامر خان ا ن دنوں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ یہ فلم 1994 میں ریلیز آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا باضابطہ ریمیک ہے۔
فلم لال سنگھ چڈھا میں عامر کے علاوہ کرینہ کپور اور ساؤتھ کے اداکار وجے بھی دکھائی دیں گے۔ اس فلم میں عامر خان ٹام ہینکس کا کردار ادا کریں گے جبکہ وجے ان کے دوست کا کردار نبھائیں گے ۔ ان کے علاوہ مونا سنگھ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
عامر اس فلم میں بہت محنت کررہے ہیں۔ اسی درمیان یہ خیال ہے کہ عامر جلد ہی ڈیجیٹل ڈیبو کرنے والے ہیں۔ وہ ویب سیریز اسپیس میں قدم رکھنے والے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ عامر خان کو او ٹی ٹی ملٹی سیریز کے لئے اپروچ کیا گیا ہے اور عامر خان کی ٹیم رائٹرس میٹریل ڈیولپ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ ان کا شو ہیومن انٹرسٹ ڈراما ہوگا۔ حالانکہ ابھی اس بات کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔