بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ 'انہیں سال 2019 میں فلم فیئر ایوارڈ ملنا ان کے لیے سب سے خاص لمحہ تھا۔'
عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور سے اپنے ریلیشن شپ کے سلسلے میں سرخیوں میں ہیں۔
حال ہی میں عالیہ اپنے مصروف شیڈیول سے بریک لے کر رنبیر کپور کے ساتھ لندن گئی تھیں، عالیہ نے واپس آکر اپنا کام شروع کردیا ہے۔
وہ اپنے انسٹا گرام اور ٹوئیٹر کے علاوہ عالیہ ٹیوب پر بھی اپنے پرستاروں کو معلومات فراہم کرتی رہتی ہیں۔
اپنے حالیہ ویڈیو میں عالیہ نے 2019 کے اپنے یادگار دن کے بارے میں بتایا، انہوں نے مداحوں کے کچھ سوالوں کے جواب بھی دیئے۔
عالیہ سے ان کے ایک مداح نے دریافت کیا کہ سال 2019 میں ان کے لیے سب سے یادگار لمحہ کون سا تھا؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب مجھے فلم فیئر ایوارڈ ملا وہ لمحہ میرے لیے سب سے یادگار تھا۔
واضح رہے کہ عالیہ، ایان مکھرجی کی فلم برہمستر میں رنبیر کپور کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ سنجے لیلا بھنسالی کی گنگو بائی، مہیش بھٹ کی سڑک۔2 اور ایس ایس راجا مولی کی آر آر آر میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔