بالی وڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن کی سپرہٹ فلم زنجیر کی نمائش کے 47 برس مکمل ہوگئے ہیں۔
اس فلم نے امیتابھ کو اینگری ینگ مین کے طور پر شناخت دلائی اور پھر وہ ایک ایک کرکے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے گئے۔
اس فلم کے 47 برس مکمل ہونے کی خوشی میں امیتابھ نے فلم سے منسلک ایک پوسٹر شیئر کیا ہے۔
پوسٹر میں امیتابھ بچن اینگری ینگ مین کی شبیہ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اسی کے ساتھ فلم میں شیرخان کا کردار ادا کرنے والے پران بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا 'زنجیر کے 47 سال'۔
واضح رہے کہ 1973 میں آئی فلم زنجیر میں امیتابھ بچن کے علاوہ جیا بچن، پران اور اجیت کے اہم کردار تھے۔