ETV Bharat / science-and-technology

Yamaha RD350: یاماہا RD350 کو دوبارہ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے - Yamaha RD350

جاپان کی بائک کمپنی یاماہا بھارت میں اپنی پرانی مقبول بائک کو ایک نئے لک میں لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے، اس موٹر سائیکل کو ایک جدید کلاسک کے طور پر دوبارہ لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔ Yamaha Planning To Relaunch RD350

یاماہا RD350 کو دوبارہ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

author img

By

Published : May 8, 2023, 8:42 PM IST

حیدرآباد: بھارتی موٹرسائیکل بازار میں مڈل ویٹ سیگمینٹ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی کمپنیاں اس میں انویسٹ کر رہی ہیں۔ تاہم اس وقت موٹرسائیکل بازار پر رائل ان فیلڈ راج کر رہی ہے۔ اس کے پیش نظر جاپانی کمپنی یاماہا بھی مڈل ویٹ سیگمینٹ میں دوبارا سے ہاتھ آزمانے کی کوشش کررہی ہے۔ کمپنی کے پاس فی الحال بھارت میں سب سے زیادہ طاقت والی یاماہا بائیکس 250cc FZ 25 اور FZS 25 ہے۔ لیکن کمپنی جلد ہی ایسی موٹر سائیکل لانچ کر سکتی ہے، جس نے برسوں پہلے بھارت میں کافی پاپولر ہوا تھا۔

بھارت سمیت کئی عالمی مارکیٹ میں ریٹرو اسٹائل والی بائک کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ ایسی بہت سی کمپنیاں ہیں جو بھارت میں پرانی مقبول بائک کو ایک نئے لک کے ساتھ لانچ کررہی ہیں۔ یاماہا بھی کچھ ایسا ہی کرنے جارہا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں جاپان میں RZ350 اور RZ250 کے لیے ایک ٹریڈ مارک فائل کیا ہے۔ بھارت میں ریٹرو بائیکس کے جنون کو دیکھتے ہوئے، یہ ممکن ہے کہ یاماہا بھارت میں بھی RZ350 اور RZ250 متعارف کرائے گا۔ RD350 ہندوستان میں 80 اور 90 کی دہائی میں خوب فروخت ہوا تھا۔ یہ موٹر سائیکل اپنے کلاسک ڈیزائن اور طاقتور کارکردگی کی وجہ سے بہت مشہور ہوا تھا۔ اب بھی بہت سے صارفین کے پاس RD350 چلتی حالت میں موجود ہے۔

نئی بائیک میں کیا خاص ہوگا؟

اس موٹر سائیکل کو ایک جدید کلاسک کے طور پر دوبارہ لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کا مقابلہ رائل ان فیلڈ 350cc، Honda H'ness CB350، Jawa/Yezdi اور آنے والی Bajaj-Triumph اور Hero-Harley بائیکس سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:

Maruti Suzuki Brezza: ماروتی بریزا بھارت میں خریداروں کی پہلی پسند

پرانی یاماہا RD350 میں 347cc ایئر کولڈ انجن لگا تھا۔ یہ انجن 39 bhp کی طاقت جینریٹ کرتا تھا، اور اسے 6-اسپیڈ گیئر باکس سے جوڑا گیا تھا۔ نئے لک میں اسے چار اسٹروک انجن ملنے کا امکان ہے۔ موٹر سائیکل DRL، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول، ڈوئل چینل ABS، بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی، ٹریکشن کنٹرول سسٹم اور اسسٹ اور سلیپر کلچ کے ساتھ ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ حاصل کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.