ETV Bharat / science-and-technology

ISRO Chief on Chandrayaan Success چندریان تھری کی کامیابی کے پیچھے سائنسدانوں کی ایک نسل کی محنت ہے: اسرو چیف

اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے مشن کی کامیابی کے لیے دعا کرنے والوں اور خلائی ایجنسی کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اسرو کی قیادت اور سائنسدانوں کی ایک نسل کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ جو ہم نے چندریان-1 کے ساتھ شروع کیا اور چندریان-2 میں جاری رہا جس کا کرافٹ اب بھی کام کر رہا ہے اور آج جب کہ ہم چندریان-3 کا جشن منا رہے ہیں تو ہمیں چندریان-1 اور 2 کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں کو بھی یاد کرنا چاہیے۔

ISRO chief Somanath
اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 9:48 PM IST

Updated : Aug 23, 2023, 10:20 PM IST

اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ

نئی دہلی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سربراہ ایس سومناتھ نے بدھ کو چندریان -3 کی کامیابی کا سہرا اپنی ٹیم کے سائنسدانوں کو دیا اور ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی۔ چندریان 3 چاند کے قطب جنوبی پر کامیابی سے اتر کر تاریخی کارنامہ انجام دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ڈاکٹر سومناتھ نے چندریان-3 کے لینڈر وکرم کی چاند پر محفوظ اور سافٹ لینڈنگ پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اب چاند پر ہے۔ وکرم کی کامیاب لینڈنگ پر بنگلورو میں اسرو ہیڈکوارٹر کے اہلکاروں نے تالیاں بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے چندریان 3 مشن کی کامیابی کے لیے ملک کی خلائی ایجنسی کی قیادت اور سائنسدانوں کے تعاون کو تسلیم کیا اور کہا کہ یہ کامیابی ہماری بڑھتی ہوئی پیش رفت کا نتیجہ ہے۔ اسرو کے چیئرمین ایس سوما ناتھ نے تاریخی چاند پر اترنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیارے وزیر اعظم، ہم نے چاند پر سافٹ لینڈنگ حاصل کر لی ہے۔ اب بھارت چاند پر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، جو جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں 15ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، نے چندریان-3 کی لینڈنگ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھا۔ چندریان 3 جیسے ہی چاند کی سطح پر اترا، انہوں نے بڑی مسکراہٹ کے ساتھ ترنگا لہرایا اور سائنسدانوں کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

وایراعظم نے فون کرکے بھی سوما ناتھ کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ جلد ہی پوری ٹیم کو ذاتی طور پر مبارکباد دینے کے لیے بنگلورو میں ان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے جوہانسبرگ سے فون کال میں کہ کہ سوماناتھ جی، آپ کا نام بھی چاند سے جڑا ہوا ہے۔ آپ کے خاندان کے افراد بھی خوش ہوں گے۔ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو دلی مبارکباد۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرو کے چیئرمین سومناتھ نے مشن کی کامیابی کے لیے دعا کرنے والوں اور خلائی ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس کرن کمار کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اسرو کی قیادت اور سائنسدانوں کی ایک نسل کا کام ہے، یہ وہ سفر ہے جو ہم نے چندریان-1 کے ساتھ شروع کیا تھا، چندریان-2 میں جاری رہا اور چندریان-2 کرافٹ اب بھی کام کر رہا ہے اور آج جب کہ ہم چندریان-3 کا جشن منا رہے ہیں لیکن ہمیں ان تمام ٹیموں جس نے چندریان-1 اور 2 کی تعمیر میں تعاون کیا ہے، انہیں یاد کیا جانا چاہئے اور ان کا شکریہ ادا کیا جانا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت امریکہ، روس اور چین کے بعد چاند کی سطح پر کامیابی سے اترنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہندوستان چاند کے قطب جنوبی پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جو تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

Last Updated : Aug 23, 2023, 10:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.