سین فرانسسکو: میٹا کی ملکیت والی میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارف کو ان کی اصل کوالٹی میں فوٹو کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ بھیجنے کی اجازت دے گا۔ اس کے علاوہ یہ فیچر صارف کے کسی بھی تصویر کو معیاری بنانے کی بھی اجازت دے گا۔
نیا فیچر صارف کو ان کی طرف سے بھیجنے والی تصاویر کی کوالیٹی پر مزید کنٹرول فراہم کرے گا، خاص کرکے جب فوٹو کو اس کی اصل کوالیٹی میں بھیجنا ہو۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر پر کام جاری ہے اور جلد ہی اسے منظر عام پر آنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میسیجنگ پلیٹ فارم اینڈرائڈ بیٹا پر ایک نیا 'وائس اسٹیٹ اپ ڈیٹ' فیچر شروع کررہا ہے۔ جو صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے ذریعے وائس نوٹس شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے ابھی حال ہی میں یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ 'چیٹ ٹرانسفر' کے نام سے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو مقامی نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے اپنا ڈیٹا ایک اینڈرائیڈ ڈیوائس سے دوسرے اینڈرائیڈ ڈیوائس میں منتقل کرنے کی اجازت دے گا اس فیچر پر تیزی سے کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں:
اس فیچر کے ذریعے صارفین QR کوڈ کو اسکین کرکے چیٹ ہسٹری کو نئے ڈیوائس میں منتقل کر سکیں گے، اس فیچر کے آنے سے گوگل ڈرائیو کی ضرورت ختم ہو جائے گی، لہذا اگر صارفین چیٹ کو ایک ڈیوائس سے دوسرے ڈیوائس میں منتقل کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں اپنے چیٹ ڈیٹا کو کلاؤڈ سروس میں بیک اپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔