ETV Bharat / science-and-technology

WhatsApp Banned Fake Accounts: واٹس ایپ نے بھارت میں 36 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند کیے - WhatsApp owned by Meta

واٹس ایپ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت میں تقریبا 36 لاکھ سے زیادہ 'قابل اعتراض' اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ WhatsApp Banned over 36 lakh Indian accounts in December 2022

واٹس ایپ نے بھارت میں 36 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کو بند کیا

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 12:05 PM IST

نئی دہلی: میٹا کی ملکیت والی واٹس ایپ نے بدھ کو کہا کہ اس نے نئے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت دسمبر 2022 کے مہینے میں بھارت میں تقریبا 36 لاکھ سے زیادہ 'قابل اعتراض' اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر سے 31 دسمبر کے درمیان 3,677,000 واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی تھی اور ان میں سے 1,389,000 اکاؤنٹس کو صارفین کی جانب سے کسی بھی رپورٹ سے قبل فعال طور پر بند کردیا گیا تھا۔ پیغام رسانی کے پلیٹ فارم، جس کے ملک میں 400 ملین سے زیادہ صارفین ہیں، اسے دسمبر کے مہینے میں ملک میں 1,607 شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد 166 اکاؤنٹ پر 'کارروائی' کی گئی۔

واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ "آئی ٹی رولز 2021 کے مطابق، ہم نے دسمبر 2022 کے مہینے کے لیے اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔ جیسا کہ تازہ ترین ماہانہ رپورٹ میں درج کیا گیا ہے، واٹس ایپ نے دسمبر کے مہینے میں 3.6 ملین سے زیادہ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔" ایڈوانسڈ آئی ٹی رولز 2021 کے تحت، 5 ملین سے زیادہ صارفین والے بڑے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ماہانہ تعمیل کی رپورٹ شائع کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اکتوبر کے مہینے میں بھی بھارت میں 23 لاکھ سے زائد فرضی اکاؤنٹس پر پابندی لگائی تھی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر کے درمیان 23,24,000 واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی تھی اور ان میں سے 8,11,000 اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.