ETV Bharat / science-and-technology

ISRO Launches Radar Imaging Satellite: اسرو کا اس سال کا پہلا سٹلائیٹ پی ایس ایل وی سی 52 لانچ

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 8:52 AM IST

Updated : Feb 14, 2022, 8:57 AM IST

ایسرو نے زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ ای او ایس 04 اور دیگر دو چھوٹے سٹلائیٹس کو آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا ہے۔ اس سٹلائیٹ کے ذریعے تمام موسمی حالات کے لیے اعلی معیاری تصاویرحاصل ہوں گی ISRO Launches Observation Satellite EOS 04 into Orbit۔

ISRO Launches Radar Imaging Satellite
ISRO Launches Radar Imaging Satellite

حیدرآباد: نئے سال میں پہلے اور اسروکے نئے صدرنشین ایس سومناتھ کی قیادت میں پہلے مشن کے حصہ کے طورپر زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ ای او ایس 04 اور دیگر دو چھوٹے سٹلائیٹس کو، آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا ISRO Launches Radar Imaging Satellite from Sri Hari Kota۔

ویڈیو دیکھیے۔

ان سٹلائٹس کو چھوڑے جانے کے لئے الٹی گنتی کا عمل تقریبا 25گھنٹے اور 30منٹ تک جاری رہا۔ 44.4 میٹر اونچی چار مرحلوں والی خلائی گاڑی 1710 کیلوگرام ای او ایس 04 اور دو سٹلائٹس کو تقریبا 25 گھنٹوں کی الٹی گنتی کے ختم ہونے کے بعد صبح 5.59 منٹ پر پہلے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑا گیا۔ اس کو چھوڑے جانے کے بعد ای او ایس 04 خلائی گاڑی سے علحدہ ہوگئے۔ تقریبا 100 سکنڈس بعد دو معاون مسافر سٹلائیٹس بھی علحدہ ہو کر علی الصبح 6.17 بجے مدار میں داخل ہوگئے۔ اسرو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ ان دو چھوٹے سٹلائیٹس میں ایک طلبہ کا بھی سٹلائیٹ ہے Space Agency ISRO Launches Radar Imaging Satellite, 2 Others۔

یہ سٹلائیٹ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ کی جانب سے لیبارٹری آف اٹماسفیر اینڈ اسپیس فزکس، یونیورسٹی آف بولڈر کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ دوسرا سٹلائیٹ اسرو کا ٹکنالوجی کے مظاہرہ والا سٹلائیٹ ہے جو ہند بھوٹان مشترکہ سٹلائیٹ کا پیش خیمہ ہے۔ ای او ایس 04 کی زندگی دس سال کی ہوگی۔

یہ راڈار امیجنگ سٹلائیٹ ہوگا جس کے ذریعہ اعلی معیاری تصاویر تمام موسمی حالات کے لئے حاصل ہوں گی۔ مشن کنٹرول روم میں خوشی کے مناظر کے درمیان لانچ ڈائرکٹر نے اعلان کیا کہ تین سٹلائیٹس کامیابی کے ساتھ اپنی جگہ نصب ہوگئے ہیں۔

اسرو کے سربراہ سومناتھ نے کہا کہ مشن پی ایس ایل وی سی 52 کامیاب رہا۔ یہ اسروکا سال 2022 کا پہلا لانچ ہے۔ جاریہ سال اسرو 18 دیگر مشنس رکھتا ہے۔ اس میں ہائی پروفائل چندریان 3 اور گگن یان مشن بھی شامل ہے Isro successfully launches Earth Observation Satellite, two other co-passengers on PSLV-C52۔

گگن یان مشن کا تمام کو بے چینی سے انتظار ہے۔ جاریہ سال کا یہ پہلا سٹلائیٹ، جی ایس ایل وی ایف 10/EOS-03 مشن کی ناکامی کے بعد چھوڑا گیا جس کے بعد سائنسدانوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں:

صدرنشین اسرو نے اس مشن کی کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشن کامیاب رہا اور سٹلائیٹس مدار میں داخل کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے اس مشن کی کامیابی کے لئے کام کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

مشن ڈائرکٹر نے کہا کہ یہ اسرو کی ٹیم کے ہر رکن کی بے لوث اور سنجیدہ مساعی کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ انہوں نے تکنیکی، انتظامی ٹیموں اور سٹلائیٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ سینئرس کو اس مشن کی رہنمائی کے سلسلہ میں مبارکباد پیش کی۔ سٹلائیٹ ڈائرکٹر سریکانت نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام کو مبارکباد پیش کی۔

(یو این آئی)

Last Updated : Feb 14, 2022, 8:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.