ETV Bharat / science-and-technology

WhatsApp New Features واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، چار موبائلز میں چلے کا ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ

واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم میں ایک اور نیا فیچر شامل کر دیا ہے۔ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب اپنے ملٹی ڈیوائس لاگ ان فیچر کے ذریعے ایک سے زیادہ فونز پر ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔ WhatsApp New Features

Using same WhatsApp account on four phones now possible; see details
واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، چار موبائلز میں چلے کا ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 9:21 PM IST

سان فرانسسکو: اگر آپ کے پاس صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ ہے اور آپ ایک سے زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ اب آپ چار فونز میں ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ (لاگ ان) استعمال کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر وہ نیا فیچر شامل کیا ہے جس کا لوگ کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ متعدد ڈیوائس سپورٹ فیچر کی مدد سے آپ ایک سے زیادہ اسمارٹ فونز پر ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ 'آج سے ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ میں چار فونز میں لاگ ان ہو سکتے ہیں۔'

ویسے تو واٹس ایپ ویب کی مدد سے آپ ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو موبائل اور پی سی (ڈیسک ٹاپ) یا اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ دونوں میں استعمال کرسکتے ہیں لیکن اب یہ فیچر فونز کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کا یہ فیچر چند ہفتوں میں تمام صارفین کےلیے دستیاب ہو گا۔ اس نئے فیچر میں آپ بیک وقت چار ڈیوائسز پر کسی بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ میں لاگ ان کر سکیں گے۔ یہ تمام آلات آزادانہ طور پر کام کریں گے۔ نیز واٹس ایپ صارفین دیگر سیکنڈری ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ چلا سکیں گے یہاں تک کہ جب پرائمری ڈیوائس پر کوئی نیٹ ورک نہ ہو۔

صارفین چاروں موبائلز سے بغیر انٹرنیٹ کے پیغامات بھیج اور وصول کر سکیں گے، لیکن اگر صارف کے پرائمری ڈیوائس پر اکاؤنٹ طویل عرصے تک غیر فعال رہتا ہے، تو اکاؤنٹ دیگر ڈیوائسز سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو جائے گا۔ واٹس ایپ نے یہ فیچر ون واٹس ایپ اکاؤنٹ کے نام سے شروع کیا ہے، اب ایک سے زیادہ فونز پر کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔ واٹس ایپ صارفین کافی عرصے سے اس فیچر کا انتظار کر رہے تھے۔ اب یہ فیچر واٹس ایپ پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ اکاؤنٹ کو کئی طریقوں سے لنک کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے پرائمری ڈیوائس کے ساتھ ساتھ دیگر ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو لنک کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سیکنڈری ڈیوائس کی واٹس ایپ ایپلی کیشن پر جا کر موبائل نمبر درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد پرائمری فون پر OTP آئے گا۔ جس میں داخل ہونے کے بعد آپ دوسرے ڈیوائس پر بھی لاگ ان ہو جائیں گے۔ اسی طرح پرائمری ڈیوائس پر موجود کوڈ کو اسکین کرکے دوسرے اسمارٹ فونز کو بھی لنک کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.