نئی دہلی: ہواوے ٹیک کمپنی جو مارکیٹ میں ایڈوانس فیچر والے یونک گیسٹس لانچ کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ اسمارٹ واچ اور وائرلیس ایربڈس کی ڈیمانڈ کافی تیزی سے بڑھی ہے جس کو دیکھتے ہوئے کمپنی اب ایسی اسمارٹ واچ لارہی ہے جس کے اندر ہی وائرلیس ایئربڈس فٹ ہوں گے۔ کمپنی نے 2014 میں TalkBand B1 کے نام سے اپنا ایک اسمارٹ بینڈ پیش کیا تھا جو ایک بلیو ٹوتھ وائرپیس تھا۔ اس کے بعد سے ٹاک بینڈ کے کئی نئے جنریشن سامنے آچکے ہیں۔ لیکن اب کمپنی نے کھلا اعلان کیا ہے کہ وہ ایک شاندار گیجٹ پر کام کر رہا ہے جسے وہ Huawei Watch Buds کے نام سے لانچ کرے گا۔ This unique Huawei smartwatch carries earbuds inside
Huawei واچ بڈز کا ڈیزائن
پروڈکٹ کے نام کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اس کا ایک آفیشل ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ ٹیزر سے اسمارٹ واچ کے ڈیزائن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ گھڑی ایک گول ڈائل کے ساتھ آتی ہے جس میں اندر لگے ہوئے دو ایئربڈ دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ ٹاک بینڈ کے مقابلے میں زیادہ خوبصورے دکھتا ہے۔ یہ ڈیوائس 2 ان 1 کی طرح کام کرے گی جس میں آپ گھڑی کے ساتھ میوزک سننے کا بھی لطف اٹھا سکیں گے۔ سمارٹ واچ کا فریم اسٹیل سے بنا ہے اور اس کے پٹے چمڑے کے ہیں۔ آنے والے سمارٹ واچ HarmonyOS پروسیسر کے ساتھ آ سکتا ہے۔ اس گھڑی کا ڈیزائن Huawei واچ 3 سے ملتا جلتا ہے۔
مزید پڑھیں:
Huawei واچ بڈز کی تفصیلات
واچ، برڈس کے لیے چارجنگ کی طرح کام کرتی ہے۔ اگر آپ ویڈیو کو 6 سیکنڈ کے مارک پر روکتے ہیں، تو آپ کو ایک آئیکن اور اس کے نیچے ایک لائٹ کا سنبل دیکھائی دے گا۔ کمپنی Huawei واچ بڈز کو باضابطہ طور پر دسمبر میں ہونے والے ایک تقریب میں لانچ کرے گا۔