ETV Bharat / science-and-technology

Smartphone Dangerous For Health: سمارٹ فون کا استعمال کمر درد کی بڑی وجہ ہوسکتی ہے - سمارٹ فون صحت کے لیے خطرناک

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 3 گھنٹے سے زیادہ مسلسل اسکرین کو دیکھتے رہنے سے ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ Smartphone use can be a major cause of back pain

سمارٹ فون کا استعمال کمر درد کی بڑی وجہ ہوسکتی ہے

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 2:01 PM IST

حیدرآباد: اسمارٹ فونز انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ انسان اب اسمارٹ فون کے بغیر چند گھنٹے بھی نہیں گزار سکتا۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل انقلاب کی وجہ سے طلباء بھی گھنٹوں گھنٹوں لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ وغیرہ پر وقت گزارتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گیمنگ کے شوقین بچے اور نوجوان بھی ان گیجٹس سے دیر تک چپکے رہتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کافی دیر تک غلط جسمانی پوزیشن میں بیٹھنا بچوں اور نوجوانوں میں کمر درد کی بیماری کو بڑھا سکتا۔

برازیل میں ایک تحقیق سائنسی جریدے ہیلتھ کیئر میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 3 گھنٹے سے زیادہ مسلسل اسکرین کو دیکھتے رہنے سے ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جسمانی پوزیشن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایسی پوزیشن میں بیٹھنا اس وقت خطرناک ہو سکتا ہے جب سکرین آنکھوں کے بہت قریب ہو اور انسان ریڑھ کی ہڈی کا سہارا لے کر غلط پوزیشن میں بیٹھا ہو یا لیٹتے ہوئے سکرین کی طرف دیکھ رہا ہو۔

مطالعہ میں خصوصی توجہ تھاراسک اسپائن پین (TSP) پر کیا گیا ہے۔ تھاراسک اسپائن چھاتی کے ٹھیک پیچھے والے پیٹھ کے حصے کو کہا جاتا ہے، اس تحقیق میں ریاست ساؤ پالو کے 14 سے 18 سال کے لڑکے لڑکیوں کو شامل کیا گیا تھا جو ہائی اسکول کے پہلے یا دوسرے سال کے طلبا تھے۔

سب سے پہلے ایک بیس لائن سوالنامہ مارچ-جون 2017 میں مکمل کیا گیا جس میں 1628 نوجوان مرد و خواتین نے حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد 2018 میں ان میں سے 1393 نے فالو اپ دیا۔ جن میں TSP کی علامات 38.4% میں پائی گئیں۔ یہاں لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں میں ٹی ایس پی کی شکایات پائی گئیں۔ رپورٹس کہتی ہیں کہ آج کل TSP بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوعمروں میں بھی کافی زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ یہ 15-35% بالغوں میں پایا جاتا ہے جبکہ یہ 13-35% بچوں اور نوعمروں میں پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کووڈ 19 کے بعد سے الیکٹرانک آلات کے استعمال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ الیکٹرانک آلات جسمانی کے ساتھ ساتھ یہ انسان کے نفسیاتی رویے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں اور اداروں کے علاوہ بچوں اور نوجوانوں کو گھر میں بھی جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنے کا مشورہ دیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.