بی ایف اسکینر نے نیویارک کے ہیملٹن کالج سے انگریزی میں بی اے کیا اور وہ مصنف بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے شاعری اور مختصر کہانیاں تحریر کرنے کی بھی کوشش کی۔ انہوں نے گریجویٹ ہونے کے بعد والدین پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔
بعدازاں انہوں نے ایک اخبار سے استعفی دے دیا جبکہ وہ مزدوروں کے مسائل پر مضامین تحریر کیا کرتے تھے۔ انہوں نے اس دوران کچھ مقامات پر سفر کیا اور بعد میں ہارورڈ لوٹ آئے اور آگے پڑھائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے 1930 میں نفسیات میں ماسٹرز کیا اور 1931 میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تاہم 1936 تک تحقیق کے مقصد سے وہ یہیں رہے۔
بی ایف اسکینر کو 1945 میں انڈیانا یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کا چیرمین بنایا گیا۔ 1948 میں انہیں ہارورڈ آنے کی دعوت دی گئی تاہم وہ آخری وقت تک یہیں رہے۔
وہ ایک بہت متحرک شخص تھے، انہوں نے مختلف موضوعات پر تحقیق کیں اور ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کرنے والے سینکڑوں طالب علموں کی رہنمائی کی۔ انہوں نے بہت ساری کتابیں بھی تحریر کیں۔
بی ایف اسکینر افسانہ نگار اور ایک اچھے شاعر و مصنف کی حیثیت سے کامیاب نہ ہوسکے لیکن انہوں نے نفسیات پر بہترین مضامین و کتابیں تحریر کیں۔
انہوں نے نفسیات سے متعلق کئی اہم نکات کو پیش کیا جسے آج بھی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے نفسیات سے متعلق کئی موضوعات پر مضامین تحریر کئے۔ وہ واٹسن کے فلسفہ نفسیات سے متاثر تھے۔