ETV Bharat / science-and-technology

Samsung Launched New Beta Update سام سنگ نے اپنے ویب براؤزر کا نیا بیٹا اپ ڈیٹ جاری کیا - سام سنگ نے نیا بیٹا اپ ڈیٹ لانچ کیا

سام سنگ نے اپنے ویب براؤزر کا نیا بیٹا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ سام سنگ کے مطابق یہ بیٹا تین نئے فیچرز ایپ کے استعمال کو بہتر بنائے گی۔ Samsung releases new beta update of its web browser

سام سنگ نے اپنے ویب براؤزر کا نیا بیٹا اپ ڈیٹ جاری کیا

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 3:52 PM IST

سین فرانسسکو: سام سنگ نے ایک بہترین فیچرز کے ساتھ اپنے ویب براؤزر 'سام سنگ انٹرنیٹ' کا نیا بیٹا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ اس کی جانکاری SamMobile نے اپنے ایک رپورٹ میں دی ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ بیٹا تین نئے فیچرز ایپ کے استعمال کو بہتر بنائے گی۔

یہ فیچرز صارفین کو بُک مارکس بار، ٹیب بار اور یو آر ایل بار تک آسانی سے رسائی کی اجازت دیتا ہے جبکہ نیا سام سنگ انٹرنیٹ بیٹا (ورژن 21.0.0.25) صارفین کو اسکرین کے نیچے بُک مارکس بار اور ٹیب بار کو ظاہر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔صارفین اب انٹرنیٹ بیٹا کی نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے ٹیبلیٹ پر اپنی ایپلی کیشنز کے نیچے یو آر ایل بار بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے پہلے یہ صرف اسمارٹ فونز پر ہی ممکن تھا۔

وہیں پچھلے سال دسمبر میں، ٹیک دگج نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اپنے ویب براؤزر کا ایک بیٹا ورژن اپ ڈیٹ جاری کیا تھا، جس میں صارفین کے لیے براؤزنگ کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے تھے۔ پہلا فیچر صارفین کو براؤزر میں بک مارک فولڈرز اور ٹیب گروپس تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ دوسری طرف، دوسرا فیچر صارفین کو ایک مخصوص ٹائم لائن کے اندر اپنی براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ سام سنگ نے حال ہی میں اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ میں گیلیکسی ڈیوائسز کے لیے وائس فوکس فیچر اور ون UI 5.0 متعارف کرایا تھا۔ وائس فوکس فیچر صارفین کو بغیر کسی بیک گراؤنڈ نوائز کے کال کا تجربہ کرنے کے قابل بناتا ہے چاہے کال کرنے والا کسی شور شرابے والی جگہ پر ہی کیوں نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.