ETV Bharat / science-and-technology

Samsung May Launch OLED TV: سام سنگ جلد ہی او ایل ای ڈی اسمارٹ ٹی وی لانچ کر سکتی ہے - Tech company Samsung

سام سنگ جلد ہی اپنا 77 انچ سائز کا OLED TV مارکیٹ میں متعارف کرا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنا نیا مانیٹر بھی لانچ کر سکتا ہے۔ Samsung May Launch a 77 inch OLED TV

سام سنگ جلد ہی او ایل ای ڈی اسمارٹ ٹی وی لانچ کر سکتی ہے

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 4:40 PM IST

حیدرآباد: سام سنگ نے حال ہی میں اپنی نئی سمارٹ فون سیریز گلیکسی ایس 23 لانچ کی ہے۔ جس میں Galaxy S23، Galaxy ،S23+ اور Galaxy S23 Ultra اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ اس فلیگ شپ سیریز کے بعد کمپنی اب اپنا نیا ٹی وی لائن اپ بھی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سام سنگ جلد ہی اپنا 77 انچ سائز کا OLED TV مارکیٹ میں متعارف کرا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنا نیا مانیٹر بھی لانچ کر سکتا ہے، جس کا سائز 49 انچ ہوسکتا ہے۔ اسے OLED مانیٹر بھی کہا جارہا ہے۔ ہم آپ کو اس OLED TV کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اپ ڈیٹ ان دنو کچھ رپورٹ کے حوالے سے سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سام سنگ سمارٹ ٹی وی سیریز میں 77 انچ کا نیا ٹی وی جلد ہی متعارف کروا سکتا ہے اور ساتھ ہی 49 انچ سائز کا مانیٹر بھی لانچ کر سکتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں ڈیوائسز OLED ڈیوائسز ہوں گے۔ Lake.Net کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ان دونوں ڈیوائسز کو 2023 کی پہلی سہ ماہی میں ہی لانچ کر سکتی ہے۔ یعنی مارچ تک یہ ٹی وی اور مانیٹر دونوں مارکیٹ میں آسکتے ہیں تاہم رپورٹ میں ان ڈیوائسز کی خصوصیات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کمپنی نے گزشتہ دنوں 55 انچ، 65 انچ اور 77 انچ کے ٹی وی کو متعارف کرایا تھا۔ اس لیے یہ کہنا مشکل ہو جاتا ہے کہ رپورٹ میں جس ٹی وی کا ذکر کیا گیا ہے وہ وہی ٹی وی ہے یا کوئی نئی ٹی وی کمپنی لا رہی ہے۔ سام سنگ کی ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری سے پتہ چلتا ہے کہ 77 انچ کے S95C QD-OLED TV کی قیمت $4,499 روپے ہو سکتی ہے۔ جو سام سنگ نے اپنی نئی QD-OLED TV سیریز کے لیے بتائی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ اس ٹی وی کے چھوٹے ماڈل کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔ تاہم، 77-انچ کے ماڈل کی قیمت اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.