حیدرآباد: ریئل می اپنا بجٹ اسمارٹ فون 21 مارچ کو بھارت میں لانچ کرنے جا رہا ہے، جس کا نام Realme C55 ہے۔ یہ فون پہلے ہی انڈونیشیا میں لانچ کیا جا چکا ہے۔ فون میں آئی فون 14 پرو جیسا ڈائنامک آئی لینڈ دستیاب ہے۔ حال ہی میں، Realme C55 کی بھارتی قیمت لیک ہوئی ہے۔ ٹپسٹر سدھانشو امبھور نے ڈیوائس کی لائیو تصاویر اور اسپیسپیشن شیئر کی ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹوریج آپشن کے بارے میں بھی خلاصہ ہوا ہے تو آئیے جانتے ہیں Realme C55 کی قیمت، ڈیزائن اور خصوصیات کے بارے میں۔
ریئل می C55 کی بھارت میں قیمت
Tipsters کے مطابق، Realme C55 تین کنفیگریشنز (4GB RAM اور 64GB اسٹوریج، 4GB RAM اور 128GB اسٹوریج اور 8GB RAM اور 128GB اسٹوریج) میں دستیاب ہوگا۔ Realme C55 سمارٹ فون کی ابتدائی قیمت 10,000 روپے سے تھوڑی زیادہ ہوگی، جبکہ 8 GB ریم والے ہائر اینڈ کی قیمت 20,000 روپے سے کم ہوگی۔
ریئل می C55 کی تفصیلات
ریئل می C55میں 90Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.52 انچ کا LCD ڈسپلے ملتا ہے۔ فرنٹ فیسنگ کیمرہ ایک پنچ ہول نوچ کے اندر واقع ہے، یہ فون MediaTek Helio G88 پروسیسر سے تقویت یافتہ ہوگا۔ ورچوئل ریم کے استعمال کے ذریعے سٹوریج کو مزید بڑھانے کے آپشن کے ساتھ 8GB تک RAM اور 256GB تک اندرونی اسٹوریج بڑھایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
ریئل می C55 کیمرہ
Realme C55 میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دستیاب ہوگا، جس میں 64MP پرائمری سینسر اور 2MP ڈیپتھ سینسر دستیاب ہوسکتا ہے۔ فون میں ایل ای ڈی فلیش بھی ہوگا۔ سامنے کی طرف 8MP کا سیلفی کیمرہ ہے۔ Realme C55 میں 33W SuperVOOC فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 5000mAh بیٹری ہوگی۔ چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے USB Type-C پورٹ بھی ہوگا۔