ETV Bharat / science-and-technology

NASA's InSight Lander ناسا کے انسائٹ لینڈر نے مریخ پر مشن مکمل کیا

ناسا کے انسائٹ لینڈر نے مریخ پر اپنا مشن مکمل کر لیا ہے۔ ناسا کے مطابق انسائٹ نے گذشتہ چار سال میں تقریباً 1300 زلزلوں کا پتہ لگایا ہے۔ NASA's InSight Lander

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 11:05 AM IST

Updated : Dec 22, 2022, 11:14 AM IST

لاس اینجلس: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے انسائٹ لینڈر نے چار سال سے زیادہ عرصے کے بعد مریخ پر یونک سائنس جمع کرنے کے بعد اپنا مشن مکمل کر لیا ہے۔ ناسا نے یہ جانکاری دی ہے۔ ناسا نے کہا کہ جنوبی کیلیفورنیا میں ایجنسی کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مشن کنٹرولرز مسلسل دو کوششوں کے بعد لینڈر سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ خلائی جہاز کی شمسی توانائی سے چلنے والی بیٹریاں تباہ ہو چکی ہیں۔NASA's InSight Lander

ایجنسی نے کہا کہ ناسا نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر لینڈر سے دو کوششوں کے بعد رابطہ قائم نہ ہوسکا تو مشن کو مکمل قرار دے دیا جائے گا۔ ناسا نے بدھ کو کہا کہ انسائٹ نے آخری بار 15 دسمبر کو کرہ ارض سے رابطہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ انسائٹ کو ناسا نے مئی 2018 میں مریخ کے گہرے اندرونی حصے کا مطالعہ کرنے کے لیے لانچ کیا تھا۔اس نے نومبر 2018 کے آخر میں مریخ پر محفوظ لینڈنگ کی تھی۔ناسا کے مطابق انسائٹ نے گزشتہ چار سال میں تقریباً 1300 زلزلوں کا پتہ لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: NASA Launches New Satellite: ناسا نے زمین کے پانی کا مطالعہ کرنے کیلئے سیٹلائٹ لانچ کیا

یو این آئی

Last Updated : Dec 22, 2022, 11:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.