ETV Bharat / science-and-technology

NASA Shares Smiling Sun Image ناسا نے مسکراتے سورج کی تصویر جاری کی - ناسا کے سیٹلائٹ

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سیٹلائٹ نے سورج کی ایسی تصویر لی ہے، جس میں اکثر تمتماتا نظر آنے وال سورج بھی مسکراتا ہوا نظر آرہا ہے۔ دوسری جانب ناسا کی جانب سے اس تصویر کو جاری کیے جانے کے بعد آن لائن مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اس کا موازنہ بھوتیا ماسک، تو کچھ نے شیر اور کچھ نے بچوں کے شو ٹیلٹ یوبیز سے کیا ہے۔ NASA shares Smiling Sun Image

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 29, 2022, 5:15 PM IST

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سیٹلائٹ نے سورج کی ایسی تصویر لی ہے، جس میں اکثر تمتماتا نظر آنے وال سورج بھی مسکراتا ہوا نظر آرہا ہے۔NASA shares Smiling Sun Image

تاہم ماہرین نے تصویر میں نظر آنے والے سورج کی اس دوستانہ شکل کو بھی وارننگ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہفتے کے روز سورج سے زمین کی طرف الٹرا وائلٹ شعاعوں کا حملہ ہو سکتا ہے۔ گارجین نے اسپیس ویدر ڈاٹ کوم کے حوالے سے بتایا کہ "ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے سورج کو 'مسکراتے ہوئے' کیمرے میں قید کیا۔ بالائے بنفشی روشنی میں دیکھے جانے والے، سورج پر ان سیاہ دھبوں کو کورونل ہولز کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ وہ علاقے ہیں جہاں خلا میں تیز شمسی ہوائیں چلتی ہیں۔'

دوسری جانب ناسا کی جانب سے اس تصویر کو جاری کیے جانے کے بعد آن لائن مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اس کا موازنہ بھوتیا ماسک، تو کچھ نے شیر اور کچھ نے بچوں کے شو ٹیلٹ یوبیز سے کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس کا موازنہ مسکراتے ہوئے چہرے کی شکل میں بنائی گئی بی این منی چاکلیٹ بسکٹ سے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Carbon Dioxide on Planet: ناسا نے غیر شمسی سیارے کے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا پتہ لگایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.