ETV Bharat / science-and-technology

Motorola Launches NewPhone: موٹورولا نے بھارت میں نیا اسمارٹ فون لانچ کیا

موٹورولا نے بھارت میں 6.5 انچ ڈسپلے والا نیا فون لانچ کیا ہے جو ریٹیل اسٹورز پر 18,999 روپے کی ابتدائی قیمت پر خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔ Motorola launches new phone 'moto g73 5G' with 6.5-inch display in India

موٹورولا نے بھارت میں نیا اسمارٹ فون لانچ کیا

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 5:07 PM IST

حیدآباد: گلوبل اسمارٹ فون برانڈ Motorola نے جمعہ کو بھارت میں اپنے نئے اسمارٹ فون 'Moto G73 5G' کو لانچ کیا ہے جس میں 6.5 انچ ڈسپلے اور 5,000mAh بیٹری لگی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ نیا 'Moto G73 5G' اسمارٹ فون 16 مارچ سے Flipkart، motorola.in اور معروف ریٹیل اسٹورز پر 18,999 روپے کی ابتدائی قیمت پر خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔

یہ فون دو کلر میں دستیاب ہوگا جس میں مڈ نائٹ بلیو اور لوسنٹ وائٹ شامل ہے۔ نئی ڈیوائس میں 'الٹرا پکسل ٹیکنالوجی' کے ساتھ 50MP کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون MediaTek Dimensity 930 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے اور اس میں 8 GB RAM کے علاوہ 128 GB اسٹوریج موجود ہے۔ نیا فون میں 120Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے لگا ہوا ہے اور یہ Dolby Atmos کے ساتھ سٹیریو سپیکر کے ساتھ پیک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیا اسمارٹ فون 'موٹو سیکیور' فیچر کے ساتھ آتا ہے جو صارف کے فون کی سیکیورٹی کو یقینی بناتا ہے۔

Moto Secure تمام پرائیویسی فیچرز کو ایک جگہ پر لاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اس میں ایک محفوظ فولڈر ہے جہاں صارف اپنی ذاتی فائلیں اور ایپس رکھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ اس میں ایک پن سکریبل آپشن بھی ہے جو PIN لے آؤٹ کو بار بار تبدیل کرتا ہے تاکہ کوئی بھی صارف کے PIN کو دیکھ کر اندازہ نہ لگا سکے۔

مزید پڑھیں:

کمپنی نے کہا، "ایک سستی 5G اسمارٹ فون ہونے کے باوجود، Moto G73 5G جدید ترین اور قریبی اسٹاک اینڈرائیڈ 13 کے ساتھ آتا ہے،" اس فون میں "ایک شاندار ایکریلک گلاس (PMMA) باڈی کے ساتھ، یہ اسمارٹ فون 8.29mm پتلا ہے اور پکڑنے میں بہت آرام دہ ہے اور دیکھنے میں خوبصورت ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.