حیدرآباد: موٹورولا نے اپنا بہترین اسمارٹ فون Moto G73 5G بھارت میں فروخت کے لیے اتار دیا ہے۔ یہ فون کئی دمدار فیچرز سے لیس ہے۔ فون میں 6.5 انچ کا بڑا ڈسپلے، 50MP کا کیمرہ اور 5000mAh کی بیٹری لگی ہوئی ہے۔ آج سے یہ فون بھارتی مارکیٹ میں آن لائن اور آف لائن دونوں موڈ میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں Moto G73 5G کی قیمت اور فیچرز۔۔
Moto G73 5G میں 8GB + 128GB ویرینٹ کی قیمت 18,999 روپے ہے۔ موٹورولا ہینڈ سیٹ خریدنے والے صارفین کے لیے 2000 روپے کا ایکسچینج بونس کا لانچ آفر پیش کر رہا ہے۔ اس سے فون کی قیمت مزید کم ہو جائے گی۔ Moto G73 5G کو خریدنے کے لیے اگر آپ فلپ کارٹ ایکسس بینک کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہیں تو اس پر آپ کو 5 پرسنٹ کا کیش بیک ملے گا۔ فون16 اپریل سے فلیپ کارٹ پر خریداری کے لیے دستیاب ہے۔
Moto G73 5G میں 120Hz ریفریش ریٹ، HD+ ریزولوشن، 20:9 اسپیکٹ ریسیو کے ساتھ 6.5-انچ کا LCD ڈِسپلے لگا ہوا ہے۔ فون 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹور کے ساتھ میڈیاٹیک ڈائمینسٹی 930 SoC پر چلے گا۔ فون میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ ملتا ہے۔ جس سے اسٹورز کو 1TB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ Moto G73 5G میں پنج ہول کٹ آؤٹ حاصل ہے۔ پیچھے ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔ اس فون میں 50MP کا پرائمری کیمرا اور 8-میگاپِکسل کا الٹر-وائڈ-اینگل لینس دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
Samsung Launch New Smartphones سام سنگ نے بھارت میں نئے گلیکسی
Moto G73 5G میں 30W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 5000mAh کی بیٹری ملتی ہے۔ وہیں وزن صرف 181 گرام ہے۔ اضافی سہولیات میں پاور بٹن، فیس ان لاک اور فنگر پرنٹ سینسر شامل ہے۔