ETV Bharat / science-and-technology

Send a Man to the Moon مودی نے خلائی محکمہ کو 2040 تک چاند پر انسان بھیجنے کی تیاری کرنے کی ہدایات دیں - خلائی محکمہ نے وزیر اعظم کے سامنے گگنیان مشن

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق، ہندوستان 2035 تک خلا میں اپنا اسٹیشن قائم کرے گا اور 2040 تک انسانوں کو چاند پر پہنچائے گا۔ ہندوستان اس وقت سیاروں مریخ اور زہرہ کا مطالعہ کرنے کی مہم میں مصروف ہے۔

مودی
مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 7:20 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے گگنیان مشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جس میں آنے والے وقتوں میں خلائی تحقیق میں ہندوستان کی کوششوں کا خاکہ بھی زیر بحث آیا۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق، ہندوستان 2035 تک خلا میں اپنا اسٹیشن قائم کرے گا اور 2040 تک انسانوں کو چاند پر پہنچائے گا۔ ہندوستان اس وقت سیاروں مریخ اور زہرہ کا مطالعہ کرنے کی مہم میں مصروف ہے۔

آج کی جائزہ میٹنگ میں، خلائی محکمہ نے وزیر اعظم کے سامنے گگنیان مشن کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ محکمہ نے اس سمت میں اب تک مختلف نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ انسان کو خلا میں لے جانے کے لئے استعمال کئے جاسکنے والی لانچ گاڑیوں کی ٹیکنالوجی اور مناسب نظاموں کی ترقی میں پیش رفت شامل ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انسانوں کو خلا میں بھیجنے کی تیاریوں کے سلسلے میں بڑے ٹیسٹ کیے جائیں گے، جن میں سے تین ٹیسٹ انسانی خلائی سفر کے لیے موزوں لانچ وہیکل (ایچ ایل وی ایم3) کے لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ ایچ ایل وی ایم3 کے تین مشن بغیر پائلٹ کے ہوں گے۔

ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے خلائی محکمہ کے حکام کو ہدایت کی کہ خلائی مشن کے میدان میں اب تک ہندوستان کی کامیابیوں کی بنیاد پر ملک کو اب نئے بلند نظر اہداف طے کرنے چاہئیں، انہوں نے اس تناظر میں 2035 تک خلائی اسٹیشن اور 2040 تک چاند پر ہندوستان کا پہلا انسان بردار مشن بھیجنے کا ہدف مقرر کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے چندریان 3 مشن اور آدتیہ ایل 1 مشن کے ساتھ خلائی تحقیق کے میدان میں ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے، خلائی محکمہ چاند پر ریسرچ کے کام کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے گا، اس کے تحت چندریان کے کئی مشن شروع کیے جائیں گے، ایک نئی جنریشن لانچ وہیکل (این جی ایل وی) تیار کی جائے گی، ایک نیا لانچ پلیٹ فارم بنایا جائے گا اور انسانوں پر مرکوز لیبارٹریز قائم کی جائیں گی اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کو ترقی دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے سائنسدانوں کو زہرہ کے گرد چکر لگانے والے سیٹلائٹس اور مریخ پر اترنے والے آلے ’مارس لینڈر‘ کی تیاری کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے خلائی تحقیق کے میدان میں ہندوستان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان اس سمت میں نئی ​​بلندیوں کو چھونے کے لئے پرعزم ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.