ETV Bharat / science-and-technology

Mark Zuckerberg Resign میٹا نے مارک زکربرگ کے استعفے کی تردید کی

مارک زکربرگ کے 2023 میں مستعفی ہونے کی خبروں کو میٹا کے ترجمان نے مسترد کر دیا ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں 11,000 لوگوں کو کمپنی سے نکال دیا تھا۔

میٹا نے مارک زکربرگ کے استعفے کی تردید کی

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 1:39 PM IST

مارک زکربرگ کے 2023 میں مستعفی ہونے کی خبروں کو میٹا کے ترجمان نے مسترد کر دیا ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں 11,000 لوگوں کو کمپنی سے نکال دیا تھا اور اب خود مارک کے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ اگلے سال یعنی 2023 میں مستعفی ہو سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کمپنی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ حالانکہ مارک زکربرگ کے استعفیٰ کی رپورٹ کو میٹا کے ترجمان نے مسترد کر دیا ہے۔

ایک ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مارک زکربرگ کمپنی چھوڑ چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارک زکربرگ نے میٹاورس پراجیکٹ پر پانی کی طرح پیسہ خرچ کیا لیکن نتائج منفی آئے۔ اس کے علاوہ کمپنی کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے علاوہ مارک زکربرگ کے وی آر پروجیکٹ کو بھی مارکیٹ سے زیادہ رسپانس نہیں مل رہا ہے۔

گزشتہ ماہ کے شروع میں فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ میٹا کے سرمایہ کار اب مارک زکربرگ پر بھروسہ نہیں کر رہے ہیں۔ میٹا میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد اب دگنی سے بھی کم رہ گئی ہے۔ یہ سب بریڈ گرسٹنر کے ایک کھلے خط کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کہا جا رہا ہے کہ Metaverse جیسے منصوبوں کی ناکامی اور سرمایہ کاروں کے جانے کے بعد مارک زکربرگ خود کو قصوروار مان رہے ہیں۔ Metaverse کی وجہ سے Meta کے اسٹاک میں 70% سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے، حالانکہ رپورٹس کا یہ بھی دعوہ ہے کہ مارک کا استعفیٰ محض ایک PR اسٹنٹ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.