ETV Bharat / science-and-technology

پی ایس ایل وی-سی58/ایکس پی اوسیٹ کی 25 گھنٹے کی الٹی گنتی شروع - اسرو مشن کی الٹی گنتی

ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) نئے سال کا آغاز ایک نئے مشن کے ساتھ کرنے جا رہا ہے۔ اسرو کے نئے مشن پی ایس ایل وی-سی58/ایکس پی اوسیٹ، ایکس-رے پولاریمیٹر سیٹلائٹ اور 10 دیگر پے لوڈس کے لانچ کے لیے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی اتوار کی صبح سری ہری کوٹا کے خلائی بندرگاہ پر شروع ہوئی۔ PSLV-C58 Countdown Begins

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 2:18 PM IST

چنئی: اسرو کے نئے مشن پی ایس ایل وی-سی58/ایکس پی اوسیٹ، ایکس-رے پولاریمیٹر سیٹلائٹ اور 10 دیگر پے لوڈس کے لانچ کے لیے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی اتوار کی صبح سری ہری کوٹا کے خلائی بندرگاہ پر شروع ہوئی۔ اسرو ذرائع نے بتایا کہ 25 گھنٹے کی الٹی گنتی آج صبح 8.10 بجے شروع ہوئی۔ اسرو نے کہا، "یکم جنوری 2024 کو صبح 09.10 بجے لانچ ہونے والے مشن کے لیے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی ہندوستانی وقت کے مطابق آج صبح 8.10 بجے شروع ہوگئی۔

  • 🚀 PSLV-C58/ 🛰️ XPoSat Mission:
    The launch of the X-Ray Polarimeter Satellite (XPoSat) is set for January 1, 2024, at 09:10 Hrs. IST from the first launch-pad, SDSC-SHAR, Sriharikota.https://t.co/gWMWX8N6Iv

    The launch can be viewed LIVE
    from 08:40 Hrs. IST on
    YouTube:… pic.twitter.com/g4tUArJ0Ea

    — ISRO (@isro) December 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اسرو نے کہا ہے کہ مشن کو لانچ آتھرائزیشن بورڈ اور مشن ریڈی نیس ریویو کمیٹی کی منظوری کے بعد الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ اسرو کے مطابق، الٹی گنتی کے دوران، چار مرحلوں والے وہیکل میں پروپیلنٹ بھرنے کا کام ہوگا، جس میں ٹھوس اور مائع ایندھن ہے۔ اسرو ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ 44.4 میٹر لمبا پی ایس ایل وی-سی58، (اپنی 60ویں پرواز میں اورڈی ایل ویرینٹ کے تحت چوتھے) 260 ٹن کے وزن کے ساتھ پیر کوشار رینج سے صبح 9.10 بجے پہلے لانچ پیڈ سے اڑان بھرے گا۔

مزید پڑھیں: سولر مشن آدتیہ ایل 1 سکس، جنوری میں منزل پر پہنچے گا: اسرو چیئرمین

سال 2023 بھارتی خلائی تحقیق کے لحاظ سےتاریخی ثابت ہوا

اس طرح سے اسرو 2023 میں چندریان-3 اورسورج کی تلاش کے مشن کی کامیاب اور تاریخی پیش رفت کے بعد 2024 میں پی ایس ایل وی-سی58/ایکس پی اوسیٹ مشن کے لانچ کے لئے بالکل تیار ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.