بھارت نے اتوار کے روز سطح سے ہوا میں مار کرنے والی میزائل کے آرمی ورزن کا اوڈیشہ کے چاندی پور میں کامیاب تجربہ کیا۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) نے یہ اطلاع دی۔ ڈی آر ڈی او نے کہا کہ میزائل کے تجربہ صبح 10.30 بجے کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
Low Pressure Led to GSLV Failure: ہائیڈروجن ٹینک میں والو لیک ہونے اور کم پریشر کی وجہ سے جی ایس ایل وی مشن ناکام ہوا
ڈی آر ڈی او نے ٹویٹ کیا کہ MRSAM-آرمی میزائل سسٹم فلائٹ ٹیسٹ چاندی پور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج بالاسور سے صبح 10.30 بجے کیا گیا، جس نے طویل فاصلے کے فضائی اہداف کو روکا۔ میزائل نے ہدف کو تباہ کر دیا۔